65 ہزار کا جوڑا ۔۔ اداکارہ اریبہ حبیب کی بات پکی رسم کے جوڑے میں ایسی کیا خاص بات ہے جو یہ اتنا مہنگا ہے؟ جانیئے اس سے متعلق دلچسپ باتیں

ہماری ویب  |  Aug 04, 2021

کپڑوں کی پسندیدہ شوقین خواتین ہوں یا مرد حضرات اب تو آن لائن ہی انسٹاگرام پیجز کے ذریعے آرڈر کرکے منگوا لیتے ہیں یا جو بھی ڈیزائن پسند آتا ہے اس کی قیمت جاننے کے لئے انسٹاگرام کے ذریعے میسج کرکے معلوم کرلیتے ہیں۔ آج ہم کل ہم بہت زیادہ سوشل ہوگئے ہیں اور کپڑوں کے معاملے میں ہر کسی کا انتخاب اچھے سے اچھا ہی ہوتا ہے اور جو لوگ بڑے ڈیزائنرز سے رابطہ کرتے ہیں، ان کی قیمت تو زیادہ ہوتی ہے ، مگر جو ڈیزائن اور کپڑے کی کوالٹی ہوتی ہے اس کی مثال نہیں ملتی۔

ہم نے آپ کو مختلف اداکاراؤں کی پہنے ہوئے کپڑوں کی قیمت پہلے بھی بتائی تھی خاص طور پر وہ کپڑے جو اداکارائیں اپنے خاص دنوں میں پہنتی ہیں جیسے منال خان کی بات پکی اور منگنی کے جورے کی مکمل قیمت بتائی تھی۔ بالکل ایسے ہی ہم آج آپ کو اداکارہ و ماڈل اریبہ حبیب کے اس جوڑے کی قیمت بتانے جا رہے ہیں جو انہوں نے اپنی بات پکی کی رسم میں پہنا تھا جس کے چرچے ہر جگہ ہو رہے ہیں۔

اداکارہ کا بات پکی کا لباس ڈیزائنر حسین رہری کا بنایا گیا ہے جوکہ پاکستان کے مشہور و معروف ڈیزائنر ہیں جنہیں حال ہی میں ہم ایوارڈز بھی جیتے ہیں۔ اداکارہ حبیب نے ان کا جوڑہ سوہنی دہاڑا پہنا ہے، جس کا رنگ سکن کلر کا ہے اور خوش صورت کشیدہ کاری کی گئی ہے۔ اس کی قیمت 65 ہزار روپے ہے۔

اریبہ حبیب کا پہنا ہوا ڈیزائن اداکارہ صبا قمر نے بھی کسی شوٹ میں پہنا ہے اور ڈیزائنر کی ماڈل نے بھی جو بالکل ایک ہے بس رنگ کا فرق ہے۔ جبکہ ان کا استعمال کردہ پاؤچ 15 ہزار روپے کا ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More