وزیراعظم آزاد کشمیر کیلئے تحریک انصاف نےوزیراعظم آزاد کشمیر کا نام فائنل کر لیا ہے اور وزیراعظم آزاد کشمیر کیلئے عبدالقیوم کو نامزد کیا ہے، عبدالقیوم نیازی حلقہ ایل اے 18 سے کامیاب ہوئے تھے۔عبد القیوم نیازی مسلم کانفرنس کی حکومت میں وزیر خوراک رہے۔ آزاد کشمیر کی قانون ساز اسمبلی آج وزیراعظم آزاد کشمیر کا انتخاب کرے گی۔
عبدالقوم نیازی 2006 میں مسلم کانفرنس پارٹی سے منتخب ہوئے تھے اور انکا تعلق ضلع پونجھ کی تحصیل عباس پور سے ہے۔
لیکن ابھی تک پی ٹی آئی کی جانب سے وزیراعظم کے نام کا تاحال باضابطہ اعلان نہیں کیا گیا ۔اس سے قبل خواجہ فاروق احمد کو آزاد کشمیر کی وزارت عظمیٰ سونپ دیے جانے کا امکان ظاہر کیا گیا تھا ۔جبکہ 2 روز قبل وزیراعظم کی زیرصدارت آزاد کشمیر کے نومنتخب ارکان کا اجلاس ہوا تھا جس کے بعد عمران خان سے بیرسٹر سلطان محمود ، خواجہ فاروق، تنویرالیاس اوراظہر صادق نےالگ الگ ملاقات کی۔
تاہم آج تام توقعات کے برعکس تحریک انصاف نے وزیراعظم آزاد کشمیر کے لیے عبدالقیوم نیازی کا نام فائنل کر دیا۔
یاد رہے کہ آزاد جموں وکشمیر قانون ساز اسمبلی کے 11 ویں عام انتخابات 25 جولائی کو ہوئے تھے جن میں پاکستان تحریک انصاف نے شاندارکامیابی حاصل کی تھی۔