پاکستان کی خوبرو اداکارہ و ماڈل مومل خالد کی نازک ادائیں اور خوبصورت انداز، دلکش اداکاری اور نٹ کھٹ باتیں ان کے مداحوں کو بہت پسند آتی ہیں۔ ان کو دیکھ کر کہیں سے نہیں لگتا ہے کہ صرف اور صرف 23 سال کی ہیں۔ ان کے مداحوں کو بتا دیں کہ مومل کی سالگرہ 2 ستمبر کو آتی ہے اور یہ اس سال 2021 میں ستمبر میں 24 سال کی ہونے جا رہی ہیں۔
اداکارہ انگلینڈ میں پیدا ہوئیں تھیں، ان کے والد کا نام خالد چانڈیو ہے جو سپارکو میں نوکری کرتے ہیں۔ 2015 میں مومل اور ان کی دوست کے ساتھ کار حادثہ پیش آیا، جس میں ان کی قریبی سہیلی جان کی بازی ہار گئی تھیں اور مومول زندہ بچ گئیں تھیں۔ اس کے بعد سے مومل نے اداکاری کی دنیا میں قدم رکھا۔
مومل کا سب سے پہلا تعارفی شو جیو ٹی وی سے خود غرض تھا جس میں وہ اداکارہ اُشناء شاہ اور آغا علی کے ساتھ جلوہ گر ہوئی تھیں۔
اداکارہ مومل بھی شادی شدہ ہیں جس بات پر لوگوں کو شاید یقین نہ آئے، ان کی شادی 2017 میں ہوئی تھی۔ البتہ ان کا ایک چھوٹا بیٹا محمد صلاح بھی ہے جوکہ 20 مئی 2020 کو پیدا ہوا اور اب ایک سال کا ہوچکا ہے۔ گذشتہ روز مومل نے اپنے بیٹے صلاح کے ساتھ انسٹاگرام پر تصویر شیئر کی جس میں انہوں نے لکھا کہ ممی اور بیٹا، یہ تصویر خوب وائرل ہو رہی ہے۔
مومل کے شوہر کا نام عثمان پٹیل ہے، جن کا تعلق شوبز انڈسٹری سے ہے انہوں نے نظرِ بد، بھروسہ اور سایہ جیسے ڈراموں میں بھی کام کیا ہے۔ مومل پاکستان کے کئی پراڈکٹس کی برانڈ ایمبیسیڈر بھی رہ چکی ہیں جن میں نیویا، چیری ریپ اینڈ ایگو بھی ہیں۔
ان کی فیملی میں مومل کے شوہر عثمان، ان کے والد خالد، ان کی والدہ نزہت خالد، ان کی ساس، ان کا بھائی اور ایک چھوٹا سا بیٹا شامل ہیں۔
مومل اس وقت جیو ٹی وی کے ڈرامے بیچاری قُدسیہ اور ستم میں اداکاری کے جوہر دکھا رہی ہیں۔ اس کے علاوہ انہوں نے مشہور ڈرامے اوئے موٹی میں بھی بہترین اداکاری کرکے لوگوں کو اپنا دیوانہ بنایا۔
دیکھیں مومل کی فیملی کی چند تصاویر: