کروڑوں روپے صرف شادی پر ہی خرچ کردیئے ... پاکستان کی مشہور شخصیات کے گھروں میں ہونے والی دنیا کی مہنگی ترین شادیاں جنھیں کوئی نہیں بھول سکتا

ہماری ویب  |  Aug 02, 2021

پاکستان ایک ترقی پذیر ملک تو ہے لیکن بات ہو اگر شادی کی تو یہاں کے لوگ بھی زیادہ سے زیادہ پیسہ خرچ کرکے شادی کرنے کو ہی ترجیح دیتے ہیں۔ اس آرٹیکل میں ہم ذکر کریں گے پاکستان میں ہونے والی پانچ تاریخی شادیوں کا جن میں بے دریغ پیسہ لٹایا گیا

امریکی صدر کی شرکت

یہ شادی کئی دہائیوں پہلے ہوئی جس میں دلہا بابر علی اور دلہن پروین علی تھیں۔ بابر علی "نیسلے" اور "لمز" یونیورسٹی کے بانی ہیں اور ان کی شادی 1965 میں ہوئی۔ اس شادی کی خاص بات یہ ہے کہ یہ امریکہ میں ہوئی جس کے لئے اس دور میں تمام مہمانوں کو خصوصی طیاروں میں پاکستان سے امریکہ لے جایا گیا اور اس وقت کے امریکی صدر رچرڈ نکسن بھی شریک ہوئے۔ آج تک اس شادی کو پاکستان کی تاریخ کی سب سے مہنگی شادی مانا جاتا ہے

زوریز ملک اور زینب ملک

ملک ریاض کے پوتے زوریز ملک کی شادی پاکستان کی مہنگی ترین شادیوں میں سرفہرست ہے۔ اس شادی کے لئے بحریہ ٹاؤن لاہور کو دلہن کی طرح سجایا گیا اور شاندار آتش بازی کے لئے امریکہ کی ایک کمپنی کو بھی دعوت دی گئیبلاشبہ اس شادی میں کروڑوں روپے خرچ کیے گئے۔

مہرالنساء اور راحیل منیر

یہ شادی بھی مہنگی شادیوں میں سے ایک ہے اور کیوں نہ ہوتی۔ آخر پاکستان کے وزیراعظم کی نواسی کی شادی کو تھی۔ اس شادی میں تین ولیمے کیے گئے ایک لاہور جبکہ باقی دبئی اور امریکہ میں کیے گئے تاکہ زیادہ سے زیادہ مہمان شرکت کریں۔ اس شادی میں بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو بھی دعوت دی گئی جو انھوں نے قبول کی

شادی پاکستان سے شروع ہوئی اور ترکی تک چلتی رہی

انوش اور منیب کی شادی کو پاکستان میں چلنے والی سب سے لمبی شادی کہا جاتا ہے۔ انوش پاکستانی سینیٹر گلزار احمد خان کی پوتی ہیں۔ ان کی شادی اپنے بزنس پارٹنر منیب سے ہوئی اس شادی کی تقریبات پاکستان سے ترکی تک چلتی رہیں

شرمیلا فارقی اور حشام ریاز

شرمیلا فاروقی پاکستان پیپلز پارٹی کی سیاست دان ہیں اور ان کے شوہر ایک کاروباری شخصیت۔ شادی میں دلہن کی بارات اور مایوں کا جوڑا بیش قیمت اور دیدہ ذیب تھا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More