سینئر اداکارہ دردانہ بٹ کی طبیعت اچانک شدید خراب ہوگئی ۔۔ دعاؤں کی اپیل کر دی

ہماری ویب  |  Aug 02, 2021

پاکستان کی معروف سینئر اداکارہ دردانہ بٹ کی طبیعت اچانک شدید خراب ہو گئی ہے جس کے باعث انہیں فوراََ اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے اور اس وقت وہ وینٹی لیٹر پر ہیں۔ان کی بیماری کی اطلاع اداکار خالد ملک نے اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ پر دی ہے۔

ساتھ ہی ساتھ اداکار خالد ملک، دیگر دوست احباب اور گھر والوں نے تمام مداحوں سے انکی جلد صحتیابی کیلئے دعاؤں کی اپیل بھی کی ہے تاہم انکی طبعیت ناسازی کی کوئی وجہ معلوم نہیں ہو سکی۔

واضح رہے کہ دردانہ بٹ 9 مئی سن 1938 کو پیدا ہوئیں ، انہیں پاکستانی شوبز انڈسٹری میں انکے ناقابل فراموش ڈراموں کیلئے یاد کیا جاتا ہے جن میں انہوں نے انتہائی جاندار طریقے سے کرداروں کو نبھایا ۔ انکے بہترین ڈراموں میں تنہایاں، تنہایاں نئے سلسلے، رسوائی، انتظار اور رانی شامل ہیں۔

وہ ایک بہترین اداکارہ ہونے کے ساتھ ساتھ اعلی تعلیم یافتہ بھی تھیں۔ انہوں نے کنیارڈ کالج سے ایٹر میڈیٹ کیا اور پھر اعلیٰ تعلیم کی خاطر اسپین کی یونیورسٹی آف تولیدو سے پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More