پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ عروسہ صدیقی آج کل سوشل میڈیا کی زینت بنی ہوئی ہیں کیونکہ انہوں نے سوشل میڈیا پر اپنی نئی تصاویر جاری کی ہیں جس میں انہیں پہچاننا کافی مشکل ہوگیا ہے۔
عروسہ صدیقی اب پہلے جیسی صحت مند اور گول مول نہیں رہیں بلکہ انہوں نے اپنا وزن اتنا کم کرلیا ہے کہ اب وہ کسی ماڈل سے کم نہیں لگ رہی ہیں۔
اداکارہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنی تازہ ترین تصاویر شئیر کی ہیں جس میں وہ پہلے جیسی دکھائی نہیں دے رہیں۔ ان کی پوسٹ پر شوبز اداکاروں سمیت ان کے پرستاروں نے بھی تبصرے شامل کیے ہیں۔ کوئی انہیں وزن کم کرنے پر سراہ رہا ہے تو کوئی یہ کہنا دکھائی دے رہا کہ کہ پہلے آپ زیادہ اچھی تھیں۔
اتنا وزن کم کیسے کیا؟
ایک شوبز کی ویب سائٹ کے مطابق عروسہ صدیقی نے وزن کم کرنے کے لئے تین سال سخت محنت کی اور ان کی حیرت انگیز تبدیلی کو سوشل میڈیا پر بہت سارے لوگ انہیں سراہتے دکھائی دے رہے ہیں۔
ایک انسٹا صارف کی جانب سے عروسہ صدیقی کی تصویر پر سوال کیا گیا کہ آپ اپنے وزن کم کرنے کی اسٹوری کب شئیر کریں گی جس پر اداکارہ نے جواب دیا کہ بہت جلد وہ بتا دیں گی۔