میرے بچے کسی کو نہیں بتاتے کہ ہم مشہور اداکارہ کے بچے ہیں ۔۔ اداکاروں کے اصل بچے کون ہیں اور یہ کیا کرتے ہیں؟ جانیئے ان کی زندگی کے بارے میں دلچسپ باتیں

ہماری ویب  |  Jul 30, 2021

والدین اپنے بچوں کی تربیت اور پرورش میں کسی قسم کی کمی نہیں چھوڑتے اور انہیں ایک اچھا انسان بنانے کی کوشش کرتے ہیں۔ چاہے وہ کوئی عام انسان ہو یا کوئی اداکار۔ گذشتہ روز ایک نجی ٹی وی پروگرام میں کچھ ایسے اداکاروں کو ان کے حقیقی بچوں کے ساتھ مدعو کیا گیا اور ان سے چٹ پٹی باتیں کی ہیں۔

٭ اداکارہ غزل صدیقی:

اداکارہ غزل صدیقی اپنے بیٹے بالاج کے ساتھ ندا یاسر کے پروگرام میں نظر آئیں، جہاں انہوں نے بتایا کہ میرا بیٹا بہت شرمیلا ہے اور یہ ہمیشہ یہ چھپاتا ہے کہ میں ایک اداکاراہ ہوں، ان کو شرم آتی ہے یہ بتانے میں کیونکہ یہ شرمیلے بہت ہیں۔

٭ اداکارہ منزہ عارف:

اداکارہ منزہ عارف اپنے بیٹے شیدان کے ساتھ نظر آئیں، انہوں نے اپنے اور بچوں سے متعلق بتایا اور کہا کہ میرے بچے پڑھائی لکھائی کی طرف متوجہ ہیں اور میں خؤد بھی ایک ٹیچر تھی، میرے شوہر نے ہمیں بہت سنبھالا۔

٭ اداکار نور الحسن:

مشہور اداکار نور الحسن جو کسی تعارف کے محتاج نہیں ہیں، ان کا بیٹا اویس بھی شو میں شریک ہوا، دونوں باپ بیٹے دکھنے میں بالکل بھی ایک جیسے نہیں لگتے، یہ بہت زیادہ حساس بیٹا ہے، میرا بیٹا بچپن سے بھی جانوروں کی قربانی کے دن روتا ہے بہت زیادہ حساس اور سمجھدار ہے۔ کھانے پینے کے معاملے میں بھی تنگ نہیں کرتا۔

٭ اداکار سلیم میراج :

اداکار سلیم میراج کے 3 بچے ہیں ایک بڑی بیٹی اشناء اور دو جڑواں بیٹے حسن حسین ہیں، یہ دونوں بیٹے بہت شیطان اور شریر ہیں جبکہ بیٹی اشناء بہت زیادہ سنجیدہ مزاج ہے۔ اس کو شرم آتی ہے لوگوں کو بتانے میں یہ ایکا داکار کی بیٹی ہیں۔ یہ گھر میں بنے کھانے کم اور نانی کے گھر کے بنے سارے کھانے کھالیتی ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More