اس دن کو خاص بناتے ہیں ۔۔ مشہور سیاستدانوں کی ان 3 جوڑیوں نے ایسا کیا کہ ان کی سالگرہ کا دن خاص بن گیا

ہماری ویب  |  Jul 29, 2021

سالگرہ کے دن اگرچہ زندگی کا ایک سال کم ہوتا ہے لیکن اس دن ایک اپنی پیدائش اور ایک سال اور تجربہ حاصل کرنے کی خوشیاں منائی جاتی ہیں۔ عام لوگوں کی طرح پاکستانی سیاستدان بھی اس موقع سے خوب فائدہ اٹھاتے ہیں اور اپنے جیون ساتھیوں کو ان کی سالگرہ پر سرپرائز دیتے ہیں۔ اس آرٹیکل میں ہم بات کریں گے ان سیاستدانوں کی جو اپنے جیون ساتھیوں کو خود یا ان کے پارٹنز انھیں سالگرہ پر سرپرائز دیتے ہیں

بختاور بھٹو

بختاور بھٹو رواں سال مشہور بزنس مین محمود چوہدری سے شادی کے بندھن میں بندھیں اور شادی کے بعد آج ان کے شوہر کی پہلی سالگراہ ہے جسے بختاور اور ان کے بھائی بہن بلاول اور آصفہ نے منایا۔ محمود چوہدری 33 سال کے ہوگئے ہیں اور انھوں نے اپنی انسٹا گرام اسٹوری پر مختلف اسٹوریز شئیر کرکے اپنی بیگم اور سالے، سالی کا شکریہ ادا کیا۔

جبران ناصر

جبران ناصر گزشتہ سال نکاح کے بندھن میں بندھے۔ ان کی بیگم منشا پاشا ٹیلیویژن اور فلم انڈسٹری کی مشہور اداکارہ ہیں۔ منشا نے اپنے شوہر اور سیاستدان جبران ناصر کی سالگرہ خوبصورت انداز میں منائی جس میں منشا نے اسٹائلش سا لباس پہنا تھا اور جبران کے ساتھ کافی تصاویر بھی بنوائیں

شرمیلا فاروقی

شرمیلا فاروقی کے شوہر نے بھی اپنی سیاست دان بیگم کو ان کی سالگرہ پر خوبصورت ابداز میں وش کیا۔ شرمیلا کے شوہر نے ایک ایسا کیک تیار کروایا جس پر ان کی بیگم کی پسندیدہ چیزیں یعنی شنیل برانڈ کے پرفیوم، لپ اسٹکس اور دیگر چیزوں کو بنا کر ڈیکوریٹ کیا گیا تھا

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More