23 سال کی عمر میں طلاق ہوگئی تھی ۔۔ جانیے حنا دلپزیر کے بیٹے کون ہیں اور ان کی فیملی میں کون کون لوگ شامل ہیں؟

ہماری ویب  |  Jul 29, 2021

حنا دلپزیر پاکستان کی معروف اور باصلاحیت اداکارہ ہیں۔ انہوں نے کئی مشہور ڈرامہ سیرلز میں بہترین اداکاری کے جوہر دکھائے اور آج بھی مختلف پراجیکٹس میں کام کرتی دکھائی دے رہی ہیں۔

ان کا سب سے سپر ہٹ ڈرامہ مزاحیہ ڈرامہ سیریل بلبلے ہے جس میں مومو کا کردار نبھاتی ہیں۔ اس وقت بلبلے کا سیزن 2 جاری ہے۔

حنا دلپزیر کی شخصیت اور ان کے کردار سے تو سب ہی واقفیت رکھتے ہیں لیکن ان کی فیملی کے بارے میں بہت سے لوگ نہیں جانتے۔

آج ہم آپ کو اداکار حنا دلپزیر کے اہلخانہ کے بارے میں بتائیں گے کہ ان کی فیملی میں کون کون شامل ہیں۔

اداکارہ حنا دلپزیر کی شادی سن 1992 میں ہوئی جو کچھ ہی عرصہ چل سکی تھی۔ حنا دلپزیر کا ایک بیٹاہے جن کا نام مصطفیٰ دلپزیر ہے ۔مصطفیٰ دلپزیر کی شادی سال 2019 میں ہوئی اور وہ اپنی اہلیہ کے ساتھ خوشگوار زندگی گزار رہے ہیں۔ مصطفیٰ کی اہلیہ کیا کرتی ہیں اس حوالے سے معلوم نہ ہوسکا۔

ایک انٹرویو میں حنا دلپزیر نے بتایا تھا کہ جب ان کی اپنے شوہر سے طلاق ہوئی تب انہوں نے اکیلے اپنے تین سالہ بیٹے کو پالا تھا۔

اداکارہ نے بتایا تھا کہ ہمارے درمیان کوئی اختلاف نہیں تھا نہ ہی میرا شوہر کوئی برا انسان تھا، میری نیک خواہشات سابق شوہر کے ساتھ ہیں۔ حنا دلپذیر کا مزید کہنا تھا کہ انہیں کسی قسم کا غصہ نہیں ہے کہ یہ ہوگیا تو میں وہ کردوں گی، انہیں اپنے سابق شوہر سے کوئی شکایت نہیں ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More