مرد کو بھی درد ہوتا ہے ، یہ بات بلکل سچ ہے اور میں اس بات کو کچھ یوں ثابت کر سکتا ہوں۔ یہ کہانی ایک ایسے شخص کی ہے جسے 3 عورتوں نے دھوکہ دیا اور اسے ٹھکرا دیا، مذکورہ شخص کو 38 برس کی عمر میں 2 شادیوں کے تلخ تجربے سے گزرنا پڑا، پہلی شادی ایک پاگل عورت سے کروا دی گئی جو شادی سے قبل علاج کی غرض سے پاگل خانے رہ کر آئی تھی مگر اس کے خاوند کو یہ بات بتائی نہ گئی تھی اور شادی کے کچھ عرصے بعد ہی طلاق ہو گئی۔
یہی نہی ایک رشتہ کروانے والی عورت نے انکی شادی ایک شادی شدہ عورت سے کروا دی اور کچھ عرصے بعد اس عورت کا پہلا خاوند آگیا جس کی وجہ سے مجھے اسے بھی طلاق دینی پڑی۔ اب ان دونوں شادیوں سے میرے کل 2 بیٹے ہیں جو میرے ساتھ ہی رہتے ہیں ۔ اب خدا نے مجھے ایک ایسی لڑکی سے ملا دیا جو کہ تھی تو طلاق یافتہ اور انکی 2 بیٹیاں بھی تھیں لیکن اس عورت کی محبت نے مجھے احساس دلایا کہ خدا نے مجھے اتنے دکھ اس لیے دیے کیونکہ اس سے ملوانا تھا۔
انکی بیٹیاں بھی مجھ سے محبت کرتی تھیں اور بات شادی بیاہ کی تیاریوں تک جا پہنچی تھی لیکن جب انہیں میرے ماضی کے بارے میں میری والدہ سے معلوم ہوا تو پہلے تو حیران رہ گئے لیکن پھر تمام معاملات سمجھ گئے ۔ میں کم آمدنی پر نوکری کرتا تھا اس لیے کراچی ہی میں ایک اور جگہ اچھی تنخواہ پر نوکری کرنے لگا مگر ایک دن میں اپنے دفتر میں بہت مصروف تھا۔
تو میری تیسری ہونے والی بیوی کا محبت بھرا میسج ملا جس نے میرا دن بہت اچھا کر دیا لیکن میں اسے جواب نہیں دے سکا جس کے جواب میں دوپہر ہی میں دوسرا مسج یہ ملا کہ میرے بھائی،والد مجھ سے ملنا چاہتے ہیں اور رشتہ ختم کرنا چاہتے ہیں جب میں نے وجہ جاننے کی کوشش کی تو اسی لڑکی نے کہا کہ میں ایک جھوٹی شخص کیساتھ گزارا نہیں کر سکتی جو مجھے اپنی پہلی شادیوں کے بارے میں نہ بتائے ساتھ ہی ساتھ یہ بھی کہہ ڈالا کہ اگر دوبارہ رابطہ کرنے کی کوشش کی تو وہ مجھ پر پولیس کیس کروا دے گی۔
لڑکی کے والدین کابھی جواب حیران کر دینے والا تھا جنہوں نے کہا کہ ہماری لڑکی آپ کیساتھ پچھلے 2 ماہ سے صرف اس لیے تھی کہ وہ دیکھ سکے کہ دونوں میں انڈراسٹینڈنگ ہو سکتی ہے یا نہیں۔ اور جب اس نے یہ دیکھ لیا کہ ہمارا گزارا نہیں ہو سکتا وت اس نے ہی رشتہ ختم کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔