میں نے اپنی شادی پر کرائے کا جوڑا پہنا ۔۔ اداکارہ زہرے عامر اور ان کے شوہر کون ہیں؟ جانیئے ان سے متعلق دلچسپ باتیں جو بہت کم لوگ جانتے ہیں

ہماری ویب  |  Jul 28, 2021

ڈرامہ سیریل اڑان میں نویرہ کا کردار بنھانے والی اداکارہ زہرے علی جب سے شوبز انڈسٹری میں آئیں ہیں ہمیشہ ہی ان کے کرداروں اور ادکار کے منفرد انداز نے لوگوں کو خوب متاثر کیا ہے۔ زہرے 26 جنوری 1993 میں کراچی میں ہی پیدا ہوئیں، پھر انہوں نے ماسٹرز کی ڈگری حاصل کی اور اس کے بعد شوبز انڈسٹری میں قدم رکھا، انہوں نے صرف ڈرامے ہی نہیں بلکہ مختلف ماڈلنگ شوز بھی کیئے جن کی وجہ سے لوگوں کو یہ بہت پسند آئیں۔ حال ہی میں یہ ایک شارٹ ٹیلی فلم '' رومانٹک رضیہ '' میں بھی سارہ کا کردار نبھاتی نظر آئیں جس کی وجہ سے لوگ ان کے بارے میں مذید بھی جاننا چاہتے ہیں۔ آئیے جانتے ہیں خوبصورت سی اداکارہ زہرے کے بارے میں۔

اداکارہ زہرے گذشتہ برس شادی کے بندھن میں بندھ گئیں تھیں اور ان کی شادی ان کے قریبی دوست سے ہوئی جوکہ امریکہ میں مقیم تھا اور 7 سال تک دونوں کی فیس بک کے ذریعے بات چیت تھی۔ زہرے پہلے اٹلی میں ہوا کرتی تھیں اور پھر جب یہ پاکستان واپس آئیں تو ان کے لئے عامر بھی امریکہ سے چھٹیاں لے کر فوری پاکستان آئے اور آتے ہی انہوں نے زہرے کی والدہ سے رشتے کی بات کرلی اور یوں ان کی منگنی اور پھر جلد ہی شادی ہوگئی۔

٭ زہرے کے شوہر پہلے مستقل امریکہ میں مقیم تھے، مگر پھر انہوں نے شادی کے لئے پاکستان کا رخ کیا اور اب یہیں پاکستان میں رہائش پزیر ہیں، یہیں پر اپنا بزنس سیٹ کر لیا ہے۔

٭ نجی ٹی وی پروگرام میں زہرے اپنی شادی کے متعلق بتاتے ہوئے کہتی ہیں کہ: '' جس دن میری مایوں تھی اس دن بھی میں ڈرامہ سیریل اڑان کے سیٹ پر شوٹنگ میں مصروف تھی اور میں روزانہ شوٹنگ پر آتی تھی اور کام بھی کرتی تھی، پھر گھر جا کر اپنی ہی شادی کی تقریبات مہمانوں کی طرح انجوائے کی ہیں۔ میری شاید کی سب سے منفرد بات جو مجھے لگتی وہ یہ ہے کہ میں شروع سے ہی شادی کے مہنگے سے جوڑے خریدنے کے خلاف تھی کیونکہ اب تو 8 یا 10 لاکھ میں ہی اچھے جوڑے ملتے ہیں۔ میں جس وقت اڑان کے سیٹ پر تھی، وہیں ایک ڈیزائنر کا جوڑا آیا جس کو دیکھ کر مجھے لگا کہ یہ میرے لئے ہے اور میں ہی اس کے لئے بنی ہوں، چونکہ مجھے شروع سے سفید رنگ کے دلہن کے جوڑے پسند تھے، میں نے اپنی شادی پر وہی جوڑا پہنا جو میں نے اڑان کے سیٹ پر دلہن بنتے ہوئے پہنا تھا، میں نے جب اس جوڑے کی ڈیزائنر سے اس کی قیمت معلوم کی تو انہوں نے بتایا کہ یہ 5 لاکھ کا ہے تو یہ جان کر مجھے بہت حیرانی بھی ہوئی مگر سوچ لیا کہ یہی جوڑا میں اپنے خاص دن پر پہنوں گی۔ ڈیزائنر مجھے یہ جوڑا بیچنے کے لئے تیار تھیں، لیکن میں نے ان سے کہا کہ میں خریدنا نہیں چاہتی ہوں، مجھے کرائے پر دے دیں، میں آپ کا کرایہ دے دوں گی اور شادی کے اگلے دن واپس کردوں گی۔ وعدے کے مطابق میں نے اپنی شادی کے بعد اگلی صبح ان کا جوڑا واپس کردیا۔ اسی طرح میں نے اپنی شادی پر جو بھی جیلوری پہنی وہ سب کرائے کی تھی، کیونکہ میں فالتو خرچہ بالکل بھی پسند نہیں کرتی ہوں۔''

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More