50 کروڑ کا گھر اور جہاز بھی دیا ۔۔ راج کندرا اپنی بیوی شلپا شیٹی کو کون کون سے مہنگے تحفے دے چکے ہیں؟ قیمت جان کر آپ کے بھی ہوش اڑ جائیں گے

ہماری ویب  |  Jul 27, 2021

بالی ووڈ کی معروف اداکارہ شلپا شیٹی راج کندرا کے ساتھ سال 2009 میں شادی کے بندھن میں بندھیں۔ ان کی جوڑی کو بالی ووڈ کی سب سے مہنگی ترین جوڑی قرار دیا جاتا ہے کیونکہ راج کندرا ایک جانے مانے کروڑ پتی بزنس مین ہیں اور ساتھ ہی ان کے بیرونی ممالک میں بھی کئی کاروبار چل رہے ہیں۔

ٹائمز آف انڈیا کے مطابق راج کندرا کی مجموعی مالیت تقریباً 550 ملین ڈالر ہے، جو تقریباً 4000 کروڑ روپے بتائی جاتی ہے۔

آج ہم جانیں گے کہ مقبول کاروباری شخصیت راج کندرا اپنی اہلیہ شلپا شیٹی کو اب تک کون کون سے مہنگے تحائف دے چکے ہیں جن کی قیمت جان کر آپ بھی دنگ رہ جائیں گے۔

1- 20 قیراط کی ہیرے کی انگوٹھی

ایک بھارتی ویب سائٹ کے مطابق راج کندرانے اپنی اہلیہ شلپا کو سب سے پہلا تحفہ 20 قیراط کی سفید ہیرے کی انگوٹھی بطور تحفے میں دی تھی جس کی قیمت 3 کروڑ روپے تھی۔

2- برج خلیفہ اپارٹمنٹ

اس کے بعد کروڑ پتی شخصیت راج کندرا نے اداکارہ شلپا شیٹی کو دنیا کی بلند ترین عمارت برج خلیفہ کی 19 ویں منزل پر شادی کی سالگرہ کا تحفہ یعنی ایک ایک پرتعیش اپارٹمنٹ تحفے میں دیا تھا (اطلاعات کے مطابق اپارٹمنٹ کی قیمت 50 کروڑ) بتائی گئی ہے۔ لیکن بعد ازاں وہ اپارٹمنٹ شلپا نے فروخت کردیا تھا کیونکہ وہ اس سے بڑی جگہ خریدنے کی خواہشمند تھیں۔

3 -مہنگی گاڑی

راج کندرا شلپا کو مہنگی ترین BMW کار تحفے میں دے چکے ہیں، لیکن بعد میں انہوں نے لیمبورگینی تحفے میں دی تھی جو کہ کروڑوں کی مالیت کی گاڑی ہے۔

4- نجی طیارہ

یہ بالی ووڈ کا پہلا جوڑا ہے جو اپنے پاس پرائیوٹ جیٹ طیارہ رکھتا ہے۔ راج کندرا اپنی اہلیہ کے ساتھ اکثر اس طیارے پر سفر طے کر کے چھٹیاں گزارنے جاتے ہیں۔

5- برطانیہ میں عالیشان بنگلہ

راج کندرا شلپا شیٹی کو برطانیہ میں ایک پرتعیش بنگلہ بھی خرید کر دے چکے ہیں جو کئی لاکھ ڈالر کی مالیت کا ہے۔خیال رہے کہ راج کندرا ایک برٹش بزنس مین ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More