پرائز بانڈ نکل گیا لیکن اب رقم کیسے بینک سے لیں؟ جانیے پرائز بانڈ کی رقم حاصل کرنے کا کیا طریقہ ہے؟

ہماری ویب  |  Jul 27, 2021

پرائز بونڈ کی انعامی رقم کیسے حاصل کر سکتے ہیں ، یہ بات سوچتے ہی ہمارے زہن میں ایک لمبا چوڑا سا عمل آتا ہے لیکن آج ہم یہاں ان پہلوؤں پر بات کریں گے جن کے جاننے کے بعد ہر کسی کو اپنی انعامی رقم لینا بے حد آسان لگے گا ، آیئے جانتے ہیں۔

سب سے پہلے تو آپ ایک سادہ کاغذ پر انعامی بانڈ کا سیریل نمبر جو کہ انگریزی زبان میں ہوتا ہے اسے لکھ لیں اورپھر گنتی میں لکھے گئے 6 حروف لکھیں ، کس جگہ سے یہ بانڈ جاری کیا گیا ہے اور کس تاریخ کو جاری کیا گیا ہے۔ یہ تمام چیزیں آپکو انعامی بانڈ پر ہی باآسانی مل جائیں گی ۔ان تمام چیزوں کو لکھنے کے بعد آپ اس کاغذ کیساتھ اسٹیٹ بینک چلے جائیں۔

وہاں آپکو کیش کاؤنٹر سے ہی ایک فارم ملے گا جس میں آپکو سادہ کاغذ پر لکھی ہوئی تمام چیزیں لکھنے ہوں گی ، یہاں یہ بات سمجھنا بہت ضروری ہے کہ اگر ایک ہی رقم جیسے 1500 والے آپکے 4 بانڈ نکلے ہیں تو آپ اسی فارم پر ان تمام کی تفصیلات لکھ سکتے ہیں کیونکہ اس میں 10 خانے دیے گئے ہوتے ہیں اور اگر 4 مختلف قیمتوں والے بانڈ نکلے ہیں تو وہ آپکو 4 مختلف فارم دیں گے جسے آپ کو اسی طریقے سے بھرنا ہوگا۔

اس عمل کے بعد آپکو اسی فارم پر اپنا نام ، شناختی کارڈ نمبر ، انعامی بانڈ نکلنے کی تاریخ اور اگر آپ ٹیکس ادا کرتے ہیں یعنی کہ اپ فائلر ہیں تو فائلر کے بکس میں ٹک کا نشان لگائیں گے اگر نہیں تو نان فائلر کے بکس میں ٹک کا نشان لگائیں گے۔اس سے یہ ہو گا کہ فائرلر کا انعامی رقم میں سے 15 فیصد اور نان فائلر کا 30 فیصد ٹیکس کٹے گا۔ تو بات ہوئی اس فارم کے پہلےصفحے کی اب بات کرتے ہیں دوسرے صفحے کی اس پر آپ اپنے دستخط، اور رقم آپکو کیش چاہیے یا پھر اپ کے اکاؤنٹ میں رقم آئے تو اس کا انتخاب آپکو دوسرے صفحے پر کرنا ہو گا ۔ بس اس ہی فارم کو دوبارہ کیش کاؤنٹر پر جمع کروا دیں تو کچھ ہی دنوں میں رقم آپکے پاس ہوگی۔

واضح رہے کہ اب حکومت پاکستان نے اسی سال 1500 والے پرائز بانڈ بھی ختم کرنے کا عندیہ دے دیا ہے لیکن گھبرانے کی ضرورت نہیں آپ اسٹیٹ بینک اور انکی شاخوں سے انہیں بدلوا کر رقم بھی حاصل کر سکتے ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More