دولہے والوں کی انتہائی عجیب و غریب فرمائشوں کی وجہ سے طے شدہ شادی کا معاملہ
بگڑ گیا ، لڑکے والوں کی فرمائش تھی کہ جہیز میں ایک خاص نسل کا کالا کتا اور 21 ناخنوں والا کچھوا دینے کی فرمائش کی جبکہ 2 لاکھ روپے اور 1 بلیٹ موٹر سائیکل جہیز میں دینے کی بات رشتہ طے کرتے وقت کی گئی تھی جس پر دونوں فریق راضی بھی ہو گئے تھے۔ یہ واقعہ بھارتی شہر مہاراشٹر کے شہر اورنگ آباد میں پیش آیا۔
اورنگ آباد کے ایک کاروباری آدمی نے اپنی بیٹی کا رشتہ ناسک کے ایک ریٹائرڈ آرمی آفیسر کے بیٹے کیساتھ طے کیا ، صرف یہی نہی اسی ہی طرح کی اور بھی بہت سی عجیب و غریب فرمائشیں بڑھتی چلی گئیں جس سے دولہن تنگ آگئی اور عثمان پورہ تھانے میں دولہے والوں کیخلاف ایف آئی آر درج کر وا دی۔
ایف ائی آر درج ہونے کے بعد پولیس اب یہ تفتیش کر رہی ہے کہ یہ عجیب و غریب ڈیمانڈ کیوں کی جا رہی ہے ؟ کہیں جادو ٹونا تو اس کی وجہ نہیں، یا پھر طے شدہ رشتہ نہ ہونے پر لڑکی والوں کی طرف سے بے بنیاد الزمات تو عائد نہیں کیے جا رہے ہیں۔ ان سب باتوں کی حقیقت تو اب پولیس کی تفتیش کے بعد ہی سامنے آئے گی۔
گھر میں جہیز کا سامان چوری
ادھر پاکستان میں لاہور کے علاقے ہربنس پورہ میں واقع ایک گھر میں میں چور 27 لاکھ کا جہیز کا سامان لوٹ کر فرار ہو گئے تاہم اس وقت گھر میں کوئی بھی نہیں تھا اور سب گھر والے شمالی علاقہ جات کی سیر کو گئے ہوئے تھے۔
واقعہ کی ایف آئی آر درج کر لی گئی ہے اور ایف آئی آر کے مطابق یہ واقعہ شہری کیبر کے گھر ہوا جہاں 6 سے 7 چور تالے توڑ کر گھر میں داخل ہوئے اور 20 تولے سونا، 3 ایل سی ڈیز،قیمتی ملبوسات اور دیگر الیکٹرانکس کا سامان چورا لیا۔
واضح رہے کہ پولیس کا کہنا ہے کہ ڈکیتوں کی تلاش کیلئے ٹیم تشکیل دے دی ہے اور سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے ملزمان کو ٹریس کرنے کی کوشش جا رہی ہے۔