8 سال تک میں نے اسے شادی کے لیے منایا تھا ۔۔ احمد علی بٹ اور دوپٹہ اوڑھے فاطمہ خان کی شادی کیسے ہوئی تھی؟ جانیے ان کے بارے میں چند ایسے سچ جو کوئی نہیں جانتا

ہماری ویب  |  Jul 27, 2021

احمد علی بٹ مشہور پاکستانی اداکار ، گلوکار اور کامیڈین ہیں۔ اداکار احمد علی بٹ سال 2013 میں فاطمہ خان کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھے۔ اور یہ ان دونوں شخصیات کی پسند کی شادی تھی اور ہم اکثر فاطمہ کو اپنے شوہر کی حمایت کرتے ہوئے دیکھتے رہتے ہیں۔

احمد علی بٹ اور فاطمہ خان ایک رمضان شو میں بطور مہمان مدوع کیے گئے تھے جس میں انہوں نے اپنی ملاقات کے بارے میں دلچسپ واقعات بیان کیے۔

فاطمہ نے بتایا کہ ان کی اور احمد کی 14 سال سے دوستی تھی، ان کی پہلی باضابطہ ملاقات اس وقت ہوئی جب کالج میں ایک پلے کے لیے فاطمہ کو اسپانسر شپ چاہیئے تھی جس کے لوگوں نے انہیں احمد سے ملنے کا کہا۔

احمد بٹ کی اہلیہ فاطمہ خان کے مطابق وہ احمد سے کسی حد تک خوفزدہ تھیں لیکن ملاقات کے بعد انہیں اندازہ ہوا کہ احمد بہت نرم دل انسان ہیں۔

احمد اور فاطمہ کی دوستی ہوئی جس کے بعد ایک دن احمد نے انہیں پروپوز کیا، انہوں نے فاطمہ کے گھر آ کر ان کے والدین سے رشتے کی بھی بات کرلی، لیکن پھر اچانک احمد نے رشتے سے انکار کیا۔

اس کے بعد فاطمہ لندن چلی گئیں اور اگلے 8 سال تک وہیں رہیں، احمد نے بتایا کہ وہ 8 سال تک فاطمہ کو مناتے رہے جس کے بعد بالآخر فاطمہ کا غصہ ٹھنڈا ہوا اور انہوں نے احمد سے شادی کی حامی بھرلی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More