میری بیٹی اپنی سوتیلی ماں سے بہت پیار کرتی ہے ۔۔ ان 5 شوبز اداکاروں کے بچے جو سوتیلے ماں باپ کے ساتھ خوشی خوشی رہتے ہیں

ہماری ویب  |  Jul 27, 2021

ویسے تو شوبز کی ایسی بہت سی خبریں آپ نے سنی ہونگی جس میں اداکاروں کے بچے اور ماں باپ سے متعلق معلومات دی جاتی ہے۔

لیکن آج آپ کو بتائیں گے کہ کون کون سے اداکار سوتیلے ہیں مگر سوتیلے ماں باپ اور بچوں کا رشتہ سوتیلے پن جیسا نہیں ہے۔

فرح اقرار الحسن:

مشہور اینکر فرح یوسف جو کہ اینکر اقرار الحسن کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گئی تھیں، فرح اقرار کی پہلی اہلیہ قراۃالعین اور ان کے بیٹے پہلاج سے بہت ہی خوش اسلوبی سے ملتی ہیں۔

فرح پہلاج کو بھی سوتیلا پن محسوس نہیں ہونے دیتی ہیں، کئی موقعوں پر فرح کو پہلاج کے ساتھ دیکھا گیا ہے۔ فرح کا کہنا ہے کہ میں نے ہمیشہ پہلاج کو اپنا بیٹا سمجھا ہے۔

شائستہ لودھی:

شائستہ لودھی ویسے تو مارننگ شوز ہوسٹ ہیں اور اب اداکاری کے جوہر بھی دکھا رہی ہیں، اس طرح وہ مداحوں کے دل جیت رہی ہیں۔ مگر اپنی دوسری شادی کے بعد دوسرے شوہر عدنان لودھی نے شائستہ کا دل جیت لیا ہے، وہ شائستہ کے بچوں کو یعنی اپنے سوتیلے بچوں کو ایک باپ کی طرح پیار کرتے ہیں۔

شائستہ نے دوسری شادی اپنے کزن عدنان لودھی سے کی تھی۔

صدف کنول:

صدف کنول جو کہ مشہور ماڈل ہیں انہوں نے بھی مشہور اداکار شہروز سبزواری سے شادی کی تھی۔ صدف نے شہروز اور سائرہ کی بیٹی نورے کو سوتیلا پن محسوس نہیں ہونے دیا ہے۔

وہ ہر موقع پر نورے کو اپنائیت کا احساس دلاتی ہیں جس سے نورے اور صدف کے درمیان رشتہ کافی مضبوط ہو گیا ہے۔

عاصم اظہر:

عاصم اظہر کی والدہ گل راعنا نے عاصم کے والد اظہر حسین سے شادی کی تھی، مگر اظہر حسین کی گل راعنا سے یہ دوسری شادی تھی اور پہلی شادی سے بھی عاصم کے سوتیلے بھائی بہن ہیں۔

گل راعنا اور عاصم کی سوتیلی ماں نے کبھی اپنے بچوں کو ایک دوسرے سے ملنے سے منع نہیں کیا ہے۔ عاصم اظہر آج بھی اپنی سوتیلی ماں سے ملنے جاتے ہیں اور سوتیلی ماں بھی عاصم کو اپنے بیٹے ہی کی طرح پیار کرتی ہیں۔

نادیہ خان:

مشہور پاکستانی مارننگ شو ہوسٹ نادیہ خان نے بھی دوسری شادی ونگ کمانڈر فیصل راؤ سے کی ہے جو کہ پاکستان ائیر فورس کے ریٹائیرڈ آفیسر تھے۔ فیصل کا ایک بیٹا ہے جس کا نام ہیان ہے اور وہ امریکہ میں تعلیم حاصل کر رہا ہے۔

جبکہ نادیہ نے ہیان اور دیگر بچوں میں کوئی فرق نہیں کیا ہے۔ نادیہ نے ایک بچے کو بھی گود لیا ہے، اور نادیہ کا کہنا ہے کیان بھی میرا بچہ ہے اور ہم خوش ہیں۔ نادیہ نے اپنے بچوں میں سوتیلا پن پنپنے تک نہیں دیا ہے۔ نادیہ کیان کی تصاویر بھی سوشل میڈیا پر شئیر کرتی ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More