یہ میرے بابا کی لاش ہے ۔۔ علی سدپارہ اور ان کے ساتھی کی لاش مل گئی

ہماری ویب  |  Jul 26, 2021

پاکستانی کوہ پیما علی سدپارہ جنہوں نے پاکستان کی بلند ترین چوٹی س کرلی تھی اور واپسی کے سفر پر گامزن تھے اور ان کے ساتھ 2 ساتھی جان اسنوری اور جوان پابلو موہر بھی تھے کہ ان کا رابطہ منقطع ہوگیا تھا اور ان کا سراغ کہیں نہ ملا تھا، جس کی وجہ سے سب نے یہ مان لیا تھا کہ علی سدپارہ کا انتقال ہوگیا ہے۔

البتہ اب علی سدپارہ کے بیٹے ساجد سدپارہ نے اپنے بابا کی لاش ملنے کی تصدیق کردی ہے، مشہ بروم ایکسپڈیشن ٹریکس اینڈ ٹورز نے بوٹل نک کے قریب 2 لاشوں کی نشاندہی کی گئی تھی، ایلسنڈرو فلیپ پینی کے مطابق کے ٹو سر کرنے کی مہم پر موجود نیپالی کوہ پیماؤں نے کیمپ 4 سے اوپر 2 لاشیں دیکھی تھیں جس میں سے ایک محمد علی سدپارہ کی ہے۔

ان کے بیٹے نے مذید کہا کہ: '' بابا کا جسدِ خاکی بوٹل نک سے 300 میٹر نیچے کھائی میں دکھ رہا ہے، جس کو نکالنے کے لئے پاک آرمی کا آپریشن جاری ہے جس کے لئے کچھ وقت لگ سکتا ہے یا صبح تک ریسکیو کرکے باڈی کو نکالنے کی کوشش کریں گے، قوم سے مشن کی کامیابی کے لیے دعاؤں کی اپیل کرتا ہوں۔ ''

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More