ہماری ویب | Jul 26, 2021
وزیراعظم عمران خان کے بچپن کی تصویر وائرل ہو گئی، یہ تصویر انہوں نے خود اپنے ہی آفیشل انسٹا گرام اکاؤنٹ سے شئیر کی ہے ، اس تصویر میں واضح دیکھا جا سکتا ہے کہ عمران خان ایک شادی میں شریک ہیں اور کافی اچھے اور پر سکون انداز میں دولہے کیساتھ بیٹھے ہیں۔
وزیراعظم عمران خان نے تصویر کو یہ کیپشن دیا " کہ عمران خان اپنے چچا زاد بھائی فواد زمان کی شادی میں شریک ہیں جہاں انکے چچا احمد رضا خان ، خالو جنرل بخاری اور پڑوسی و انکل جاوید زمان بھی اس تقریب کا حصہ ہیں"۔
View this post on Instagram A post shared by Imran Khan (@imrankhan.pti)
A post shared by Imran Khan (@imrankhan.pti)
واضح رہے کہ یہ تصویر اس وقت پر شئیر کی گئی ہے جب حکمران جماعت تحریک انصاف نے باقی تمام بڑی پارٹیوں کو پچھاڑ کر آزاد جموں کشمیر میں واضح اکثریت سے الیکشن جیت لیا ہے ۔یاد رہے کہ 45 میں سے 25 نشستیں پر پاکستان تحریک انصاف نے میدان مار لیا ہے۔
Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More