نور مقدم کے قتل کا واقعہ آج کل ایک موضوع بنا ہوا ہے۔ لوگوں کے ساتھ شوبز کی شخصیات بھی نور مقدم کے ساتھ پیش آنے والے ہولناک واقعے کو انسانیت کی تذلیل قرار دے رہے ہیں وہیں کچھ لوگوں نے اس کیس سے متعلق ایسے کمنٹس کئے ہیں جن سے ہزاروں لوگوں نے مشترکہ طور پر حمایت بھی کی ہے۔
گزشتہ ہفتہ منگل 20 جولائی کو سابق سفیر کی بیٹی 27 سالہ نور مقدم کو اسلام آباد میں ظاہر جعفر کے بیٹے ظاہر ضمیر جعفر نے بے دردی سے قتل کیا۔ درج کی گئی رپورٹ کے مطابق ، نور کو گولی مار نےکے بعد بری طرح قتل کر دیا گیا تھا۔جس کے بعد سوشل میڈیا صارفین سمیت شوبز شخصیات بھی اس معاملے پر چیخ اٹھیں۔
شوبز فنکاروں کی جانب سے نور مقدم کے حق میں کیا آوازیں بلند کی گئی ہیں آیئے جانتے ہیں۔
1- عثمان خالد بٹ
شوبز فنکار عثمان خالد بٹ چیخ چیخ کر سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کہ رہے ہیں کہ ہم جب تک سکون سے نہیں بیٹھیں گے جب تک نور مقدم کے اہلخانہ کوانصاف نہیں مل جاتا۔
2-میشا شفی
گلوکارہ میشا شفیع نے لکھاٹوئٹر پر لکھا کہ ایک اور دن اور ایک اور خاتون کو بے دردی سے ہلاک کردیا گیا۔ ایک اور ہیش ٹیگ۔ ایک اور صدمہ۔ ایک اورحل نہ ہونے والا معاملہ۔
3- ماہرہ خان
پاکستانی نامور اداکارہ ماہرہ خان نے بھی اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر نور مقدم کے لیے جسٹس فار نور کے ہش ٹیکز کا استعمال کرتے ہوئے ان کے حق میں آواز میں بلند کی۔
4- مریم نفیس
اداکارہ مریم نفیس نے نور مقدم کے حق میں آواز بلند کرنے باہر نکلیں اور اپنے ساتھیوں کے ہمراہ شمعیں روشن کیں جس کی تصویر آپ نیچے دیکھ سکتے ہیں۔
5- فیصل قریشی
مقبول اداکار و میزبان فیصل قریشی نے پوچھا کہ قتل ہونے والی کتنی خواتین کو انصاف وقت پر ملے گا۔ہیش ٹیگز تبدیل ہوگئے لیکن بربریت وہیں پر ہے۔ آج تک کوئی قانونی نتیجہ نہیں نکلا۔ آخر انصاف کی خدمت کرنے سے پہلے کتنی اور خواتین کا قتل کیا جائے گا؟ فیصل نے مزید لکھا کہ ہم اپنی خواتین اور بچوں کی حفاظت میں ایک بار پھر ناکام ہوگئے ہیں۔