سی ویو پر پھنسے جہاز کا معاملہ ۔۔ جہاز کے کپتان نے کون سی بڑی حقیقت بتادی؟

ہماری ویب  |  Jul 26, 2021

سی ویو پر پھنسے کارگو جہاز کے کپتان عمر کا کہنا ہے کہ میں نے ایمرجنسی کال دی تھی، ہینگ ٹینگ نامی کارگو جہاز کے کپتان نے وفاقی وزیر برائے بحری امور علی زیدی کے تمام تر دعوے اور بیانات حقیقت کے بر عکس ہیں کیونکہ جہاز کا ایک اینکر 20 جولائی کو ٹوٹا اور میں نے فوری برتھ دینے کی درخواست کی لکنے مجھے برتھ نہ دی گئی اور اب اینکر کے ساتھ جہاز سنبھالنا مشکل ہو رہا تھا۔

صرف یہی نہیں بحری جہاز کا دوسرا اینکر 20 اور 21 جولائی کی درمیانی شب کو رات 1 بج کر 15 منٹ پر ٹوٹا تو بحثیت کپتان میں نے 1 بج کر 20 منٹ پر ایمرجنسی کال دی جسے پورٹ قسم اور منوڑہ سن رہے تھے لیکن پھر بھی ہماری مدد نہیں کی گئی اور ک کے پی ٹی کنٹرول افسران نے کہا کہ افسران میٹنگ میں ہیں۔

ہینگ ٹینگ نامی اس کارگو جہاز کے کپتان عمر کا دعویٰ ہے کہ جہاز کی تمام کمیونیکیشن کا ریکارڈ بھی موجود ہے، واضح رہے کہ وفاقی وزیر برائے بحری امور علی زیدی نے اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ مذکورہ بحری جہاز نے کوئی ایمرجنسی کال نہیں دی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More