ہماری ویب | Jul 26, 2021
نُور بخاری کی نعتیں اور حجاب سب ہی لوگوں کو بہت پسند ہے اور یہ اب حجاب کے منفرد سٹائل میں نظر آتی ہیں جن سے خواتین بہت سیکھتی ہیں ۔ نور کے مطابق: '' زندگی بہت ڈرامائی انداز سے گزاری ہے، ایک وقت تھا جب نہ حجاب کی فکر تھی اور نہ دوپٹے کی، نہ نمازوں کی باقاعدگی تھی اور نہ ہی مطالعے سے خاص دلچسپی تھی، شادی کا وقت آیا تو شادی بھی کرلی مگر پھر طلاق اور عیلحدگی کے واقعات نے دل توڑ دیا۔''
View this post on Instagram A post shared by Noor (@realnoorbukhari)
A post shared by Noor (@realnoorbukhari)
نور بخاری نے ایک نجی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے اپنی بیٹی سے متعلق کہا کہ: ''اگر میری بیٹی فاطمہ اس دنیا میں نہ ہوتی تو اب تک میں خودکشی کرچکی ہوتی ۔ اس نے مجھے آگے بڑھنے اور اس کے لئے زندہ رہنے کا ذریعہ دیا ہے، مجھے ایک بار پھر خوشیوں کو خوش رہ کر گزارنے کا حوصلہ میری فاطمہ نے دیا ہے، فاطمہ میری زندگی اور میری روح کا وہ حصہ ہے جس کو میں ہر روز صبح اٹھنے کے بعد سبس ے پہلے اور رات کو سونے سے قبل دیکھ کر سوتی ہوں، مجھے فاطمہ کے بغیر ایک لمحہ بھی سکون نہیں آتا، مجھے کھانا پکانا بالکل پسند نہیں تھا، لیکن میں اب فاطمہ کی فرمائش پر مزے مزے کے کھانے بناتی ہوں تاکہ فاطمہ مجھ سے خوش رہے، میرے ساتھ رہے، اس کو کوئی تکلیف نہ ہو۔ ''
مذکورہ انٹرویو میں نور نے بتایا کہ: '' میری علیحدگی کے بعد میں بالکل ٹوٹ گئی تھی اور صدمے سے دو چار تھی، میں سب کچھ ختم کرنے کے درپے تھی، لیکن پھر ایک دن میں اپنی ایک دوست سے ملی جس کے ذریعے میں بُشریٰ بی بی سے ملی وہ اس وقت تک صرف ایک روحانی پیشوا تھیں ان کی عمران خان سے شادی نہیں ہوئی تھی، اس وقت مجھے انہوں نے سنبھالا، مجھے دین کی راہ دکھائی، بتایا کہ کون سا راستہ صحیح ہے اور کس راستے میں کانٹے ہیں۔ وہ وقت ڈرامائی تھا، جس نے میری پوری زندگی بدل کر رکھ دی۔ ''
Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More