یہ میاں بیوی کروڑ پتی ہیں ۔۔ شوبز کی وہ 6 مشہور اداکارائیں کونسی ہیں جنہوں نے دنیا کے امیر ترین مردوں سے شادی کی؟

ہماری ویب  |  Jul 25, 2021

شوبز اداکارائیں اپنے کام کی وجہ سے دنیا بھر میں پہچانی جاتی ہیں اور ایک کے بعد ایک پراجیکٹ کرتی ہیں جن کا معاوضہ لاکھوں میں بنتا ہے اور پھر کچھ ہی وقت میں امیر ترین بن جاتی ہیں، بالکل ایسے ہی ان کے شوہر بھی ہیں۔ آج ہم بات کریں گے ان شوبز اداکاراؤں کے بارے میں جنہوں نے امیر زادوں سے شادی کی اور آج عیش و عشرت کی زندگی گزار رہی ہیں۔

انوشکا اور ویرات کوہلی

اداکارہ انوشکا شرما جو عام طور پر ایک فلم کا معاوضہ 1 یا 2 کروڑ روپے لیتی ہیں ان کے شوہر کرکٹر ویرات کوہلی کی سالانہ آمدنی 78 کروڑ روپے ہے، یہ دونوں امیر ترین میاں بیوی میں شمار ہوتے ہیں۔

سجل اور احد

سجل علی اور احد رضا میر پاکستانی شوبز انڈسٹری کے امیر ترین میاں بیوی ہیں، ان کی شادی کے اخراجات اور تحائف کی مالیت بھی کسی شاہی خاندان کی شادی سے کم نہ تھی اور ان کی آمدنی بھی بالکل اسی طرح کروڑوں روپے ہے۔

پریانکا چوپڑا اور نک جونز

پریانکا چوپڑا اور نک جانز بھی دنیا بھر میں امیر ترین سمجھے جاتے ہیں۔ ان کی سالانہ آمدنی 8 کھرب 37 ارب سے زائد روپے ہے جبکہ پریانکا چوپڑا امریکہ میں 4 اپارٹمنٹ کی مالکن اور ہیروں کے زیوارت رکھتی ہیں۔

راحل ویدیا اور دیشاء پرمار

راحل ویدیا بھی امیر ترین مرد ہیں انہوں نے انڈین آئیڈیل سے اپنا فنی کیرئیر شروع کیا اور اب ممبئی میں 2، پٹنہ میں 1 اور دہلی میں 5 مرلے کے مکان کے اکلوتے مالک اور بزنس ایمپائر کے اونر کی حیثییت بھی رکھتے ہیں۔ ان کی شادی حال ہی میں دیشاء پرمار سے ہوئی ہے جن کے پاس زیادہ دولت تو نہیں البتہ ایک مکان ان کے نام ہے جو والد کی جانب سے جہیز میں ملا ہے۔

پریتی زنٹا

بھارتی اداکارہ پریتی زنٹا اور ان کے شوہر جینی گوڈینف بھی امیر ترین میاں بیوی میں شمار ہوتے ہیں۔ ان کی سالانہ آمدنی 4 کھرب سے زائد ہے اور پریتی ایک شو میں شرکت کرنے کے لئے اب 1 کروڑ سے زائد رقم وصول کرتی ہیں۔

شاہ رخ خان

بھارتی اداکار اور کنگ خان شاہ رخ خان اور ان کی اہلیہ گوری خان بھی امیر ترین میاں بیوی ہیں، ان کی اہیلہ کی سالانہ آمدنی 256 کروڑ روپے ہے جبکہ شاہ رخ خان کی 5100 کروڑ روپے سالانہ آمدنی ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More