پاکستانی پرستار ویسے تو اپنے آپ کو فٹ رکھنے کے لیے بے تحاشا جتن کرتے ہیں چاہے ایکسر سائز کرنا ہو یا پھر ڈائٹنگ کرنا ہو۔
لیکن آج آپ کو پاکستانی ماڈل اور اداکارہ جیا علی کی ایک ایسی تھراپی کے بارے میں بتائیں گے جس سے ذہنی اور جسمانی سکون دونوں ملتا ہے۔
اپنے ایک انٹرویو میں جیا علی کا کہنا تھا کہ مجھے ساؤنڈ ویوز تھراپی بہت پسند ہے اس سے جسم کو ایک تازگی ملتی ہے اور سکون حاصل ہوتا ہے۔
جس طرح جسمانی ضرورتوں میں خوراک، پانی کا اہم عمل دخل ہوتا ہے بالکل اسی طرح آواز بھی آپ کو سکون دیتی ہے۔ جیا علی کہتی ہیں کہ مجھے صبح اذان کا وقت بے حد پسند ہے، اس قسم کا وقت مجھے روحانیت کا احساس دلاتا ہے اور مجھے سکون بخشتا ہے۔
جیا علی کا کہنا ہے کہ ویسے تو میں یوگا بھی کرتی ہوں مگر اس وقت جس تھراپی کے بارے میں ہم بات کر رہے ہیں اسے کوئی بھی کر سکتا ہے لیکن اس کے لیے ضروری ہے کہ آس پاس کی آواز کم کر دی جائے۔ اس تھیراپی سے جسم کے سارے اعضاء کو فائدہ پہنچتا ہے۔
ساؤنڈ تھراپی کے بارے میں مجھے اس وقت اندازہ ہوا جب امریکہ میں میرے بھائی کا انتقال ہو گیا تھا اور مجھے کسی نے ساؤنڈ تھراپی کا مشہور دیا کیونکہ اس وقت میری حالت صحیح نہیں تھی۔ ساؤنڈ تھراپی نے کافی حد تک مجھ میں مثبت تبدیلی پیدا کی ہے۔
ساؤںڈ تھراپی کے لیے لوہے کے برتن کی آواز اہم ہوتی ہے۔ جبکہ آپ ایک ایسی جگہ لیٹتے ہیں جہاں چاروں طرف لوہے کے برتن ہوتے ہیں۔ اور پھر خاموشی میں آپ ان برتنوں کی آواز آہستہ آہستہ محسوس کرتے ہو۔