عید کے موقع پر اللہ نے بیٹے سے نوازا ۔۔ وہ کون سے اداکار ہیں جو حال ہی میں ماں باپ بنے؟ دیکھیئے چند تصاویر

ہماری ویب  |  Jul 23, 2021

جولائی کا ماہ اداکاراؤں کے لئے بہت خاص ہے، اس ماہ میں کئی اداکاراؤں کے ہاں ننھے مہمان کی آمد ہوچکی ہے اور کچھ ایسی بھی ہیں جن کے ہاں چھوٹا مہمان جلد ہی آنے والا ہے۔ والدین بننے کی خوشی دیدنی ہوتی ہے، اور اگر پہلا بچہ دنیا میں آئے تو خاندان میں ہر کوئی مبارکباد اور تحائف کا اہتمام کرتا ہے۔

٭ اداکارہ اقراء عزیز کے ہاں آج جمعے کے دن نماز سے ایک گھنٹہ قبل بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے، جس کے بارے میں اداکار یاسر حسین نے انسٹاگرام پر بچے کے ہاتھ کی تصویر کے ساتھ کیپشن میں لکھا ہے کہ: '' الحمداللہ ! اللہ کے حکم سے ہم کبیر حسین کو خوش آمدید کہتے ہیں۔ '' پوسٹ شیئر کرتے ہی سوشل میڈیا پر مداحوں کی جانب سے مبارباد کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے۔

اداکارہ ثانیہ شمشاد کے ہاں بھی بیٹے کی پیدائش کچھ روز قبل ہوئی۔ انسٹاگرام پر شیئر کی گئی ایک پوسٹ میں ثانیہ شمشاد نے اپنے مداحوں اور فالوورز کو اپنے بیٹے کی پیدائش کے بارے میں بارے میں بتاتے پوئے کیپشن میں لکھا کہ:'' عید کے اس پرمسرت موقع پر اللہ نے ہمیں ایک خوبصورت تحفے، ایک بیٹے سے نوازا ہے

بھارتی اداکارہ دیا مرزا بھی حال ہی میں ایک بیٹے کی ماں بنی ہیں۔ ان کی شادی کے 8 ماہ بعد ہی بیٹے کی پیدائش ہوگئی جس پر سوشل میڈیا صارفین نے مزاق بھی اڑایا البتہ اس پر دیا کا کوئی مؤقف سامنے نہیں آیا۔

بھارتی اداکارہ آدیتی ملک اور مُہت ملک کے ہاں بھی بیٹے کی پیدائش ہوئی جن کا نام ایکبیر رکھا گیا ہے

واضح رہے کہ اداکارہ سارہ خان اور گلوکار فلک شبیر کے ہاں بھی جلد ہی ننھے مہمان کی آمد متوقع ہے اور بہت جلد یہ بھی مداحوں کو بڑی خوشخبری سنانے والے ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More