پڑھی لکھی خاتونِ خانہ ایک اچھا گھر سنبھالنے کی طاقت رکھتی ہیں اور اپنے بچوں کو ان کے مستقبل اور کیرئیر بنانے کی اصل پہچان مائیں ہی دیتی ہیں۔ بالکل ایسی ہی شوبز اداکاراؤں کی والدہ ہیں جو خود بھی پڑھی لکھی ہیں اور اپنی نوکریاں بھی کرتی ہیں اور بچوں کو بھی وقت دیتی ہیں۔ آئیے جانتے ہیں یہ مائیں کون سے پیشے سے وابستہ ہیں۔۔
٭ نمرہ خان:
پاکستانی اداکارہ نمرہ خان جوکہ ایک ماڈل بھی ہیں اور حال ہی میں ایک گانا گا کر لوگوں کے دل جیت چکی ہیں، ان کی والدہ ایک میک اپ آرٹسٹ ہیں اور اپنا سیلون بھی کھولا ہوا ہے، یہ ماں بیٹیاں اکثر ٹی وی پروگرامز میں ایک ساتھ نظر آتی ہیں۔
٭ میرا سیٹھی:
اداکارہ میرا سیٹھی جو کہ ایک ماڈل بھی ہیں اور تحقیق کار بھی ہیں،
ان کے والد نجم سیٹھی بھی مشہور صحاٖفی ہیں اور والدہ جگنو سیٹھی بھی ایک صحافی ہیں، ان کی والدہ کالم نگاری سمیت دیگر اداری نوٹس بھی لکھتی ہیں۔
٭ پریانکا چوپڑا:
بھارتی اداکارہ پریانکا چوپڑا جو کسی زمانے میں مس انڈیا بن کر دنیا بھر میں مشہور ہوئیں اور اب نک جونز کی بیگم ہیں، ان کی والدہ ایک بھارتی ڈاکٹر ہیں۔ پریانکا کہتی ہیں کہ:
''
میری ماما ایک ذمہ دار ڈاکٹر ہیں اور یہ مجھ سے زیادہ اپنے مریضوں کا خیال کرتی ہیں، ان کے بارے میں سوچتی ہیں، جب بھیمیں بیمار پڑتی تھی اور ان کا کوئی دوسرا مریض بھی بیمار ہوتا تو یہ مجھ سے زیاہد اپنے مریض کی تیمار داری کرتی تھیں اور اب بھی ماما بالکل نہیں بدلی ہیں۔
''
٭ شردھا کپور:
بھارتی اداکارہ شردھا کپور کی والدہ کا نام شیوانگی کپور ہے اور یہ ایک ڈائریکٹر، پروڈیوسر اور گلوکارہ بھی ہیں۔ شردھا کہتی ہیں کہ:
''
ماما کو جب بھی کوئی گانا لکھنا یا گانا ہوتا ہے تو یہ سب سے دور ایک گارڈن میں چلی جاتی ہیں اور جب ان ک وگانے کی دُھن سمجھ آتی ہے اور یہ اپنا کام مکمل کرلیتی ہیں تو ہم سے بات کرتی ہیں، ماما شروع سے ہی کام اور گھر والوں کے لئے الگ وقت نکالتی ہیں تاکہ سب کو دیکھا اور پرکھا جاسکے۔
''
٭ دیپیکا پاڈوکون:
اداکارہ دیپیکا پاڈوکون کی والدہ کا نام اجالا پوڈوکون ہے، یہ ایک ٹرویل منیجر ہیں اور اکثر و بیشتر ملک سے باہر ہوتی ہیں، لیکن دن میں ایک مرتبہ 10 منٹ کے لئے اپنے بچوں کو لازمی فون کال کرتی ہیں تاکہ سب کے بارے میں معلوم کرسکیں۔