بھارت کے سپر اسٹار سلمان خان کی دبئی میں مبینہ بیوی اور ایک 17 سالہ بیٹی کی موجودگی پر سخت رد عمل کا اظہار کیا ، بالی ووڈ اداکار سلمان خان اپنے بھائی کے شو " پنچ بائے ارباز خان سیزن 2 " کے مہمان بنے اور اس شو میں ارباز خان نے ان سے سوشل میڈیا پر ہونے والی تنقید اور افواہوں پر بات کی۔
شو کے دوران ارباز خان نے انہیں ایک مداح کا کمنٹ پڑھ کر سنایا جس میں لکھا تھا کہ " کہاں چھپ کر بیٹھا ہے ڈرپوک، بھارت میں سب جانتے ہیں کہ تم اپنی بیوی نور اور ایک 17 سالہ بیٹی کیساتھ ہو، بھارت کے لوگوں کو کب تک بیوقوف بناؤ گے؟"۔
اپنے بارے میں تبصرہ سنتے ہی پہلے تو سلمان خان چونکے اور کہا کہ میرے بارے میں بات ہو رہی ہے جس پر شو کے میزبان اور انکے بھائی اربازخان نے انکو یقین دلایا کہ جی ہاں آپ کے بارے میں بات ہو رہی ہے، تو یہ سنتے ہی سلمان خان نے شدید رد عمل کا اظہار کیا اور کہا کہ" مجھے نہیں معلوم کس بارے میں بات ہو رہی ہے"۔
صرف یہی نہیں بلکہ یہ بھی کہا کہ میری کوئی بیوی نہیں میں 9 سال سے گلیکسی اپارٹمنٹس میں رہ رہا ہوں، سارا بھارت جانتا ہے کہ میں کہاں رہتا ہوں ، مجھے کسی قسم کی وضاحت دینے کی ضرورت نہیں ہے"۔