پاکستان کی مشہور و معروف اور آئے روز خبروں کی زینت بنے رہنے والی اداکارہ میرا نے انتہائی اہم اعلان کر دیا۔
ویسے تو اداکارہ میرا کا شوبز میں بہت اہم کردار رہا ہے لیکن اب ان کی جانب سے اعلان سامنے آیا ہے کہ انہوں نے سیاست میں قدم رکھنے کا فیصہ کرلیا ہے۔
لالی ووڈ اداکارہ میرا نے ایک نجی ٹی وی پر ٹیلی فون پر بات کرتے ہوئے کہا کہ اُنہوں نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) میں شمولیت کا فیصلہ کرلیا ہے۔
میرا نے کہا کہ جلد ہی پی ٹی آئی رہنماؤں کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس کروں گی۔
اداکار نے مزید کہا کہ وہ شوبز انڈسٹری سے کافی دلبرداشتہ ہیں جس کے باعث انہوں نے اب سیاست میں شمولیت کا فیصلہ کیا۔