میں ہر روز نبیل پر شک کرتی ہوں اور وہ بھی تینوں ٹائم۔۔۔ جانیے نبیل کی اہلیہ نے دلچسپ انٹرویو میں کیا کیا کہا؟

ہماری ویب  |  Jul 23, 2021

اداکار نبیل ویسے تو پاکستان بھر میں اپنی اداکاری کی بدولت جانے جاتے ہیں۔ نبیل کو لوگ ویسے تو اداکاری کی وجہ سے جانتے ہیں۔

لیکن بہت کم لوگ جانتے ہیں کہ نبیل نے اپنی پرستار سے شادی کی ہے اور ان کی اہلیہ کہتی ہیں کہ نبیل کا غصہ بھی ان کے مزاح بھرے انداز جیسا ہے۔

وسیم بادامی کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے اداکار نبیل اور ان کی اہلیہ کا کہنا تھا کہ ہماری شادی کو اکیس سال ہو گئے ہیں جبکہ اس دوران چھوٹی موٹی نوک جھوک ضرور ہوتی ہیں لیکن ہم الحمد اللہ خوش ہیں۔

اہلیہ فاطمہ کا کہنا ہے کہ جب میں نے نبیل کا ڈرامہ دھواں دیکھا تھا تب ہی ان کی مداح ہو گئی تھی اور اسی وقت فیصلہ کر لیا تھا کہ شادی کروں گی تو نبیل سے ہی کروں گی۔ فاطمہ کا کہنا ہے کہ میں ویسے تو اسکاٹ لینڈ میں رہتی تھی مگر ان دنوں پاکستان آئی تھی، اپنے کزنز کے ساتھ ہم ڈرامہ دھواں دیکھ رہے تھے۔ 14 سال کی عمر میں ہی میں نے کہہ دیا تھا کہ بندا شادی کرے تو اسی سے کرے ورنہ نہ کرے۔

نبیل کا کہنا ہے کہ دیس پردیس کی شوٹنگ کے لیے ہم باہر ملک تھے، جبکہ فاطمہ بھی اسی ملک میں پڑھائی کر رہی تھیں۔ اسی شوٹنگ کے دوران ہماری ملاقات ہوئی تھی۔ انہوں نے میرا آٹو گراف لیا اور نمبر بھی مانگ لیا، میں منع نہیں کر سکا اور نمبر دے دیا۔

جبکہ فاطمہ کا کہنا ہے کہ نبیل صرف ڈرامے ہی میں سسر اور ساس کے پیسے پر پلتے ہیں عام زندگی میں وہ ایسے نہیں ہیں۔

اینکر نے سوال کیا کہ کیا ڈرامے میں اداکاری کے دوران آپ کو نبیل اور خوبصورت کی کیمسٹری سے جلن ہوئی ہے، اس سوال کے جواب میں فاطمہ کا کہنا ہے کہ مجھے کبھی بھی ان دونوں سے جلن نہیں ہوئی ہے۔ نبیل نے کبھی مجھے خوبصورت نہیں کہا اور نہ ہی خوبصورت سمجھ کر پکارا ہے۔

جبکہ نبیل کے غصے سے متعلق فاطمہ کا کہنا ہے کہ بلبلے میں اداکاری کرنے والے نبیل کا اصل میں غصہ صرف میں نے دیکھا ہے اگر کوئی اور دیکھ لے تو حیران اور پریشان ہو جائے گا۔ ویسے تو غصہ کم آتا ہے مگر جب آتا ہے تو خطرناک ہوتا ہے۔ نبیل ویسے تو بہت ہی اچھے انسان ہیں مگر میں ہر روز ان پر شک کرتی ہوں، وہ بھی تیوں ٹائم پانی کے ساتھ۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More