عید الاضحیٰ کے پہلے روز کراچی کے علاقے ملیر اسکیم 33 میں قربانی کے بھینے کو فائرنگ کے کے ہلاک کرنے والے 8 ملزمان ضمانت پر رہا ہو گئے ، سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو کافی وائرل ہوئی تھی جس میں صاف دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک قصائی کے ہاتھوں بھینسا بے قابو ہو گیا تھا تو اس کے پیچھے کچھ افراد اسلحہ لیکر بھاگ رہے تھے تاکہ فائرنگ کر کے اسے ہلاک کر دیا جائے۔
اور ان افراد نے ایسا ہی کیا کہ جانور کو گولی مار کر ہلاک کر دیا ، اس واقعہ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر آگ کی طرح پھیل گئی تاہم پولیس نے 8 ملزمان کو گرفتا کر کے ملیر کورٹ میں پیش کیا اور عدالت سے ریمانڈ کی درخواست کی لیکن ملزمان کو قابل دفعہ ضمانت ہونے کی وجہ سے ضمانت مل گئی ۔
واضح رہے کہ ملزمان کی رہائی کل ہو چکی ہے اور تفتیشی حکام کا کہنا تھا کہ گرفتار ملزمان کا اسلحہ تاحال پولیس کے حوالے ہے۔