آپ عامر انکل سے شادی کب کر رہی ہیں ۔۔ اداکارہ فاطمہ ثناء شیخ سے مداحوں کے سخت سوالات

ہماری ویب  |  Jul 21, 2021

بھارتی اداکار عامر خان اور انکی اہلیہ کرن راؤ کے درمیان حال ہی میں طلاق ہوئی ہے ، طلاق کے بعد سے ہی اداکارہ فاطمہ ثناء شیخ خبروں کی زینت بنی ہوئی ہیں کہ عامر خان نے ان سے شادی کرنے والے ہیں ۔ اور فاطمہ ثناء شیخ انسٹاگرام پر کافی متحرک رہتی ہیں تو انہوں نے حال ہی میں اپنی انسٹاگرام پر تصویر شئیر کی ہے جس پر مداحوں نے انہیں آڑھے ہاتھوں لیا ہے۔

جہاں اداکارہ کی تسویر پر لوگوں نے اچھے کمنٹس کیے وہیں کئی صارفین نے طنزیہ کمنٹس بھی کیے، جیسا کہ ایک صارف نے لکھا کہ "آپ عامر سے شادی کب کر رہی ہیں"، ایک صارف نے لکھا کہ سجنا ہے مجھے عامر کیلئے"۔

کمار نامی صارف نے لکھا کہ وہ "فاطمہ ثناء شیخ اور عامر خان اور فاطمہ ثناء شیخ کی شادی کا بے سبری سے انتظار کر رہے ہیں"۔اسی طرح ایک صارف نے لکھا کہ اپ اور عامر انکل کب شادی کر رہے ہیں۔

واضح رہے کہ عامر خان اور انکی اہلیہ کرن راؤ 16 برس تک رشتہ ازدواج میں منسلک رہنے کے بعد علیحدہ ہو گئے تھے اور یہ علیحدگی باہمی رضامندی سے ہوئی تھی اور اپنی طلاق کے سلسلے میں دونوں کی جانب سے ایک مشترکہ بیان جاری کیا گیا تھا جس میں کہا گیا تھا کہ یہ شادی کا تو اختتام ہے پر ایک نئے سفر کا آغاز بھی ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More