یہ 2 لاکھ کا موبائل استعمال کرتے ہیں اور ۔۔ جانیے آپ کی پسندیدہ یہ 5 شخصیات کون کون سے موبائل فونز استعمال کرتی ہیں؟

ہماری ویب  |  Jul 20, 2021

ہو سکتا ہے آپ کو اینڈرائیڈ موبائل پسند ہو عین ممکن ہے آپ میں سے بیشتر لوگ آئی فون کو ترجیح دیں، لیکن کئی مشہور شخصیات بھی آئی فون اور اینڈرائیڈ فونز میں سے کوئی کسی ایک کو اور کچھ دونوں کو ترجیح دیتے ہیں۔

آج آپ کو بتائیں گے کہ کون سی مشہور شخصیات کس موبائل فون کو ترجیح دیتی ہیں۔

بلاول بھٹو:

پاکستان پیپلز پارٹی کے چئیر مین بلاول بھٹو عام طور پر آئی فون کو استعمال کرتے ہیں، ان کی اس تصویر میں بھی دیکھا جا سکتا ہے کہ وہ اپنے ہاتھ میں آئی فون لیے بیٹھے ہیں۔ واضح رہے کہ بلاول بھٹو کے پاس موجود موبائل 2 لاکھ روپے سے زائد قیمت کا ہے۔

مریم نواز شریف:

مریم نواز شریف بھی آئی فون کا موبائل رکھتی ہیں، مریم جب بھی ٹوئیٹ کرتی ہیں تو آئی فون ہی سے کرتی ہیں۔ مریم نواز کے پاس بھی آئی فون کا مہنگا فون ہے۔

عامر لیاقت حسین:

عامر لیاقت حسین آئی فون سے زیادہ اینڈرائیڈ فون استعمال کرتے ہیں، عامر لیاقت ٹوئیٹر استعمال کرتے ہوئے اینڈرائیڈ فون کا استعمال کرتے ہیں، لیکن اس کا مطلب یہ نہیں ہے کہ عامر لیاقت آئی فون استعمال نہیں کرتے۔

شاہ رخ خان:

ویسے تو بالی ووڈ کے کنگ خان کو بلیک بیری موبائل پسند ہے جو کہ پاکستانی روپوں میں ایک لاکھ سے زائد کا موبائلل فون ہے، لیکن اس کے علاوہ کنگ خان کچھ دنوں سے نوکیا کا موبائل اپنے پاس رکھ رہے ہیں۔

عمران اشرف:

عمران اشرف بھی انہی اداکاروں میں شامل جو کہ بہت کم عرصے میں کامیابیاں سمیٹ چکے ہیں۔ عمران اشرف بھی اینڈرائیڈ فون کا استعمال کرتے ہیں لیکن اس کا یہ مطلب نہیں کہ وہ آئی فون کو پسند نہیں کرتے زیر نظر تصویر میں دیکھا جا سکتا کے کہ وہ آئی فون سے تصویر بنا رہے ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More