ہماری ویب | Jul 20, 2021
پاکستان کی مشہور اداکارہ نور بخاری جنہوں نے اسلامی تعلیمات پر چلتے ہوئے اداکاری کی دنیا کو تو خیرباد کہہ دیا، مگر اب بھی ٹی وی سکرین پر مختلف ٹاک شوز یا رمضان ٹرانسمیشن میں بھی نظر آتی ہیں، کچھ روز قبل ان کی بیٹی کی طبیعت بھی خراب ہوگئی تھی مگر اب فاطمہ بالکل ٹھیک ہوگئی ہے۔
نور بخاری نے ایک نجی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے اپنا گھر دکھایا اور بتایا کہ: '' مجھے دین کی طرف لانے میں بُشریٰ بی بی کا سب سے بڑا ہاتھ ہے، میں ان کا جتنا شکر ادا کروں، ان سے ملنے کے بعد میری زندگی میں اسلامی انقلاب آیا، میں نے پودے اپنے گھر میں خود لگائے، مجھے لگتا ہے کہ جس گھر میں نماز کے لئے الگ سے کمرہ نہیں وہ پُرسکون گھر نہیں، میں نے کتابوں کا الگ سے خانہ بنا رکھا ہے، میرے گھر میں 2 کچن ہے اور بڑے کچن میں اپنی بیٹی کے لئے ہی کھانا بناتی ہوں، میری بیٹی کو میرے ہاتھ کا کھانا پسند ہے، میں کچن میں بھی پودے لگاتی ہوں اور اب اپنے گھر میں صرف قرآن پڑھنا پسند کرتی ہوں۔ مجھے میرا یہ محل بہت پسند ہے اور اگر میری بیٹی فاطمہ نہ ہوتی تو اب تک میں خودکشی کرچکی ہوتی ۔ ''
Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More