میری بیٹی میرے تین بیٹوں سے بڑھ کر ہے اور۔۔ ایک ایسی بیٹی کی کہانی جس نے اپنے باپ کی زندگی بچانے کے لیے اپنا جگر عطیہ کر دیا

ہماری ویب  |  Jul 19, 2021

درست کہتے ہیں کہ بیٹیاں اپنے والد کی شہزادی ہوتی ہیں جو ان کی خوشی کے لیے سب کچھ کر گزرتی ہیں۔ باپ بیٹی کے پیار کی ایک ایسی کہانی سامنے آئی ہے جس کا سن کر آپ کو حیرانی بھی ہوگی ساتھ ہی آپ کے دل میں بھی اپنے والدین کی محبت کا جذبہ بیدار ہوگا جو آپ کی خاطر اپنا سب کچھ قربان کر دیتے ہیں۔

یہ واقعہ پنجاب کے شہر فیصل آباد میں پیش آیا جب ایک بیٹی نے اپنی باپ کو جگر عطیہ کرکے ان کی زندگی بچالی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق سندھ انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز گمبٹ کے ڈاکٹرز نے شہری طارق اقبال نامی شہری کا جگرٹرانسپلانٹ کرنے کا کارنامہ انجام دیا اور سرجری کو کامیاب بھی بنایا۔

سرجری کرنے والے ڈاکٹر عبدالوہاب نے بتایا کہ مریض کے ڈونر کا بلڈ گروپ دوسرا تھا، مریض کا قوت مدافعت کا نظام ہم اتان نیچے لے آئے تھے کہ وہ کسی بھی بلڈ گروپ کے ساتھ میچ ہوسکے، 3 جولائی کو جگر ٹرانسپلانٹ کیا جو کامیاب رہا۔

فیصل آباد کے رہائشی طارق اقبال بیٹی زینب نور کی جانب سے جگر عطیہ کرنے پر خوشی سے نہال ہیں۔

جگر ٹرانسپلانٹ کی کامیاب سرجری پر فیصل آباد کے رہائشی شہری طارق اقبال نے فخریہ انداز میں اپنی بیٹی کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ بیٹی صرف دیتی ہے لیتی کچھ نہیں ہے، میری بیٹی میرے تین بیٹوں سے بڑھ کر ہے۔

انہوں نے بتایا کہ اکلوتی بیٹی پہلے سے دعا کررہی تھی کہ اللہ مجھے موقع دے تو میں اپنے والد کی خدمت کر سکوں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More