یہاں آج ہم ٹی وی ڈراموں میں نطر آنے والے انتہائی کامیاب اداکاروں اور اداکارؤں کے بارے بات کریں گے انہیں کھانے میں کیا پسند ہے اور آپکے جگمگاتے ستاروں کو کیا کیا بیماریاں ہیں، یقیناََ آپ بھی ان معلومات کے بارے میں نہیں جانتے ہوں گے۔
فواد خان :
فواد خان صرف پاکستان میں ہی نہیں بلکہ بھارت میں بھی بے انتہا مقبول ہیں اور انہیں کھانے میں کریلے بے انتہا پسند ہیں ، انکے کریلے کھانے کی سب سے بڑی وجہ یہ ہے کہ انہیں شوگر جیسی مہلک بیماری نے گھیر رکھا ہے اور 17 سال کی عمر میں فواد خان میں اس بیماری کی تشخیص ہوئی تو اب اس لیے اپنے کھانے پینے کا بے حد دہان رکھتے ہیں اور گوشت کی بجائے سبزیاں ہی کھاتے ہیں۔
اس کے علاوہ فواد خان کو شیو بڑھانے کا بہت شوق ہے لیکن انکی اہلیہ اور انکا بیٹا کہتا ہے کہ جب اپ شیو بڑھاتے ہیں تو چہرے کے اتار چڑھاؤ واضح نظر نہیں آتے اور اس لیے اب انہیں انکی اہلیہ داڑھی نہیں رکھنے دیتی۔
سوہائے علی ابڑو:
نامور اداکارہ سوہائے علی ابڑو کو کھانے میں دال چاول اور اسکے ساتھ اچار کھانا بہت پسند ہے اور انہوں نے کھانا پکانا 7 سال کی عمر میں ہی شروع کر دیا تھا ۔ لیکن سوہائے علی ابڑو مرگی کے مرض کا شکار ہیں ،انہوں نے خود بتایا کہ وہ ایک فلم کی شوٹنگ میں مصروف تھیں اور کوئی گولیوں والا سین ریکارڈ کای جا رہا تھا تو تب ان پر اچانک مرگی کا حملہ ہوا اور لوگوں نے انہی بتایا کہ ان پر آسیب ہیں ۔ لیکن اب یہ لوگوں میں مرگی مرض سے متعلق آگاہی پھیلانے کیلئے کوشاں ہیں۔
آغا علی:
نوجوانوں میں مشہور اداکار آغا علی بھی بہت چھوٹٰ عمر میں جلدی بیماری سورائس میں منتقل ہو گئے تھے یہ ایک ایسی بیماری ہے جو ایک انسان سے دوسرے انسان کو لگتی ہے اور اس بیماری کی وجہ سے آغاعلی کو کچھ دن اپنے کمرے میں ہی گزارنے پڑے۔ اور انکے پسندیدہ کھانوں کی ایک لمبی فہرست ہے جس میں پیزا، جوس، سبزیاں، اور چاول وغیرہ شامل ہیں۔
مومنہ مستحسین:
مقبول گلوکارہ مومنہ مستحسین بھی ڈپریشن کا شکار رہ چکی ہیں ، انکو ایک دم سے گھبراہٹ شروع ہو جاتی ہے جو کافی دیر تک رہتی ہے جبکہ انہیں ایک مرتبہ شدید پینک اٹیک ہوا جس کی وجہ سے وہ خود کو کچھ دیر کیلئے معذور سمجھنے لگیں۔ اور انکے پسندیدہ کھانوں میں بریانی اور تمام طرح کا دیسی کھانا شامل ہے۔
حنا الطاف:
معصومیت والے کردار نبھانے کیلئے مشہور مصوم چہرے کی مالک علاوہ حنا الطاف نہات ہی کم عمری میں ڈپریشن کا شکا ر ہو گئی تھیں اور اس مرض سے نجات حاصل کرنے کیلئے انہوں نے اپنی جان لینے کی بھی کو شش کی لیکن اب اداکارہ بلکل ٹھیک اور صحت مند ہیں۔
اس کے علاوہ بہت زیادہ کھانے پینے کی شوقین ہیں اور انہیں گول گپے کھانے کا بہت شوق ہے جبکہ وہ کتنی بڑی کھانے پینے کی شوقین ہیں ا س بات کا انکشاف انہوں نے خود ایک نجی چ چینل کے انٹرویو میں کیا ور کہا کہ وہ دنیا میں کہیں بھی چلیں جائیں وہاں کا کھانا پینا انکی پہلی ترجیح ہوتی ہے۔