کراچی میں بھارتی کورونا وائرس کی قسم ڈیلٹا ویرینٹ بے قابو ہو گئی ہے جس کے باعث بڑے سرکاری اور نجی اسپتالوں میں اب نئے مریضوں کیلئے جگہ موجود نہیں ہے۔اگر ہم یہاں انڈس اسپتال کی بات کریں تو اس کا ایمرجنسی اور کورونا وارڈ میں جگہ ختم ہو گئی ہے اور اب مریضوں کو اضافی بیڈ لگا کر انڈس اسپتال میں داخل کیا جا رہا ہے۔
محکمہ صحت کے حکام کا کہنا ہے کہ اب ایکسپو سینٹر میں مزید مریضوں کے داخلے کی گنجائش نہیں جبکہ آغا خان اسپتال نے مزید مریضوں کو اب لینے سے منع کر دیا ہے، لہذٰا عوام سے پروفیسر عبدالباری نے درخواست کی ہے کہ ایس او پیز کی خلاف ورزی نہ کریں اور ویکسین لازمی لگوائیں۔
دوسری طرف ماہرین اور ڈاکٹروں نے حکومت سے بھارتی ڈیلٹا ویرینٹ پھیلنے کے سبب ہیلتھ ایمرجنسی لگانے کا مطالبہ کر دیا ہے۔