کوئی دنیا سے ہوا رخصت تو کسی نے بیٹے کو مداحوں کو پہلی بار دکھایا ۔۔ گزشتہ ہفتہ سوشل میڈیا کس کے نام رہا؟ دیکھیں 5 وائرل ہونے والی خبریں

ہماری ویب  |  Jul 19, 2021

سوشل میڈیا اور اِس پر نظر آنے والی تصاویر ، ویڈیوز اور ہر چیز صارفین کی توجہ کا مرکز بنتی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ آج کا انسان ہر لمحے سے باخبر رہتا ہے۔

آج 'ہماری ویب' ایک بار پھر اپنے پڑھنے والوں کے لیے گزشتہ ہفتے کی وائرل تصاویر اور خبریں لے کر حاضرہوئی ہے جس کو جاننے کے بعد آپ کو یاد آئے گا کہ پچھلے ہفتے سوشل میڈیا پر کس کے چرچے رہے۔

آیئے جانتے ہیں گزشتہ ہفتہ سوشل میڈیا پر کچھ وائرل ہوا۔

1-کراچی میں خواتین ٹریفک کے چرچے

پہلی بار شہر کراچی میں حکومت کی جانب سے خواتین ٹریفک پولیس اہلکاروں کوتعینات کیا گیا جو بلاشہ خواتین طبقے کے لیے بہت فخر کی بات ہے۔ فی الحال ابتدائی طور پر انہیں شاہراہ فصل اور کلفٹن میں تعینات کیا گیا ہے۔

2- 25 سالہ راحیل کرنٹ لگنے سے جاں بحق

گزشتہ ہفتہ کراچی کے مختلف علاقوں میں بارشیں ہوئیں لیکن حفاظتی اقدامات میں ذرا بھی تبدیلی دیکھنے میں نہیں آئی۔ کراچی کا رہائشی 25 سالہ راحیل گزشتہ ہفتہ کرنٹ لگنے سے انتقال کر گیا، جس کی اہلیہ اسپتال میں ایڈمٹ تھی اور اپنے شوہر کا انتظار کررہی تھیں کہ اچانک ان کے شوہر کے انتقال کی خبر نے سب کو افسردہ کردیا۔ راحیل کی موت کے بعد اس کے بیٹے کی پیدائش ہوئی لیکن راحیل اپنی بیٹے سے ملے بغیر ہی اس دنیا سے رخصت ہوگیا۔ یہ درد ناک کہانی سوشل میڈیا پر ہر جگہ پھیل گئی تھی۔

3- نائلہ جعفری دنیا سے رخصت ہوئیں

پاکستان شوبز انڈسٹری ایک اورعظیم اداکارہ سے ہمیشہ کے لیے محروم ہوگئی۔ نائلہ جعفری جن کا نام شوبز کے فنکاروں میں شامل ہوتا تھا آج وہ اس دنیا سے چلی گئیں۔ نائلہ جعفری طویل عرصے سے کینسر کے عارضے میں مبتلا تھیں۔

4- ممنون حسین

سابق صدر ممنون حسین گزشتہ دو ہفتوں سے پرائیوٹ اسپتال میں زیر علاج تھے ان کے بیٹے ارسلان ممنون نے ان کے انتقال کی تصدیق کی۔ممنون حسین پاکستان کے 12 ویں صدر رہے اور اس کے علاوہ وہ گورنر سندھ بھی رہ چکے تھے۔ ان کے انتقال کی خبر سوشل میڈیا پر کافی وائرل ہوئی تھی۔

5- کرینہ کپور کی دوسرے بیٹے کے ساتھ تصویر وائرل

مقبول ترین بھارتی اداکارہ کرینہ کپور کی اپنے دوسرے بیٹے جے علی خان کے ہمراہ تصویر گزشتہ ہفتہ سوشل میڈیا پر کافی وائرل ہوئی اور لوگوں نے بہت پسند بھی کی۔ مذکورہ تصویر پر مداحوں نے کرینہ کے بیٹے جئے کے لئے دعائیہ کمنٹس بھی کئے اور ان کی اس پوسٹ کو اب تک 19 ہزار سے زائد مرتبہ لائک کیا جاچکا ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More