لیجنڈری بہروز سبزواری ایک مشہور پاکستانی تجربہ کار اداکار ہیں جنہوں نے کئی سپر ہٹ ڈرامہ سیرلز میں بہترین اداکاری کے جوہر دکھائے۔ مشہور اداکار کے بیٹے شہروز سبزواری نے بھی ان کی میراث پر عمل کیا اور وہ بھی اپنے والد کی طرح اداکاری کے شعبے میں اپنا نام بنا رہے ہیں۔
حال ہی میں بہروز سبزواری مارننگ شو کے پروگرام میں بطور مہمان مدوع کیے گئے جہاں انہوں نے پہلی بار اپنے صاحبزادے شہروز کی سائرہ یوسف سے علیحدگی کے حوالے سے گفتگو کی۔ بہروز سبزواری نے اپنے بیٹے اورسائرہ کی ازدواجی زندگی میں پیدا ہونے والی مشکلات اور بعدازاں طلاق کا تذکرہ کیا۔
انہوں نے کہا کہ سال 2020 ہماری زندگی کے اتار چڑھاؤ کی وجہ سے بہت مشکل رہا۔ سائرہ ہماری بیٹی ہے کیونکہ وہ نورے کی ماں ہے اور میں اسے بہت سپورٹ کرتا ہوں ،جبکہ صدف کنول ہماری دوسری بیٹی ہے جسے اللہ نے ہمیں دیا ہے۔
جذباتی مشکل کے بارے میں بات کرتے ہوئے بہروز سبزواری نے کہا کہ ہاں انھیں مشکل وقت کا سامنا کرنا پڑا لیکن ان کی اہلیہ صفینہ نے اس معاملے کو زیادہ سنجیدگی سے لیا اور وہ کافی پریشان ہوگئیں تھیں۔ انہوں نے کہا کہ خواتین علیحدگی کے حوالے سے مختلف نظریات رکھتی ہیں۔
سینئر اداکار کا کہنا تھا کہ ’تین چار دن نورے ہمارے پاس رہتی ہے اور پھر اپنی والدہ کے پاس، کیوں کہ ہم اولاد کو ماں سے علیحدہ کر ہی نہیں سکتے جبکہ سائرہ اور صدف کنول دونوں ہی ہماری بیٹیاں ہیں اور نورے ہماری جان ہے‘۔
مزید انہوں نے کیا کہا جانیں اس انٹرویو میں۔