یہ تو بالکل بوڑھی لگ رہی ہیں ۔۔ عائشہ عمر ماہرہ خان کو بوڑھی کہنے والی صارف پر برس پڑیں

ہماری ویب  |  Jul 19, 2021

عمر گزرتے ہوئے دیر نہیں لگتی، کوئی جلدی ہی بوڑھا لگنے لگتا ہے تو کوئی کچھ وقت بعد، لیکن چونکہ وقت ایک جیسا نہیں ہوتا، اس لئے بوڑھاپا تو ہر کسی پر آتا ہی ہے۔ مگر اداکارہ مائرہ خان کی تصویر پر صارف کی جانب سے بوڑھا کہا گیا تو ساتھی اداکار بھی میدان میں آگئے۔ گذشتہ دنوں سوشل میڈیا پر اداکارہ مائرہ خان کی تصویر زاہد احمد اور شہریار منور کے ساتھ گیلیکسی لالی ووڈ نے شیئر کی تھی۔ جس پر ایک سارف نے کہہ دیا کہ مائرہ تو بوڑھی لگ رہی ہیں۔

جس پر اداکارہ عائشہ عمر نے جوابً کہا کہ: '' اس تصویر میں کیا برائی ہے ؟ ماہرہ جیسی خوبصورت دکھتی ہیں ویسے ہی دلکش بھی ہیں، ہر انسان کو بوڑھا ہونا ہے۔ کیا ہم اپنے لفظوں اور باتوں پر غور کرتے ہوئے لوگوں کو ان کی عمر، وزن، رنگ اور کپڑوں کو لے کر شرمندہ کرنا چھوڑ سکتے ہیں؟ یا نہیں؟ مجھے معاف کیجیے گا، میں صرف آپ کی نشاندہی کرتے ہوئے یہ سب نہیں کہنا چاہتی تھی لیکن اس قسم کے بلاجواز کمنٹس دیکھ کر مجھ سے رہا نہیں گیا۔ ''

واضح رہے کہ عائشہ عمر کے کمنٹ کو اس پوسٹ میں دیگر مداحوں کی جانب سے بھی پسند کیا جا رہا ہے اور لوگ ماہرہ خان کی خوبصورتی کی تعریف کر رہے ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More