بڑے کان اور گول گول آنکھیں ۔۔ تصویر میں موجود یہ بچہ آج کا کونسا مشہور اداکار ہے؟ پہچانیں

ہماری ویب  |  Jul 17, 2021

شوبز سیلیبرٹیز اکثر اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر اپنی ماضی و بچپن کی یادگار تصاویر آئے روز اپنے پرستاروں کے ساتھ شئیر کرتے رہتی ہیں۔

اب ایک شوبز کی معروف شخصیت نے یہ کام سر انجام دیا اور اپنے بچپن کو دوسروں کے ساتھ شئیر کیا۔

ذیل میں دی گئی تصویر میں موجود بچہ آج کا کونسا مشہور اداکار ہے آپ نے پہچاننا ہے۔

مذکورہ تصویر کو غور سے دیکھیں اور بتائیں کہ یہ کونسا معروف اداکار ہے۔

ایک بار پھر صحیح سے دیکھ لیجیے، کیا آپ اس تصویر میں موجود بچہ جو شاید اپنے کسی رشتہ دار کی گود میں ہے آپ پہچان پائے؟ اگر نہیں تو آیئے ہم آپ کو اس بچے کا نام بتا دیتے ہیں۔

زیرنظر تصویر بالی وڈ کے مشہور اداکار کارتِک آریان کی ہے جو کہ انہوں نے انسٹاگرام پر شیئر کی ہے جس میں کارتِک کے ہمراہ ان کے نانا موجود ہیں۔

کارتِک آریان نے مذکورہ تصویر اپنے نانا کے انتقال کے بعد ان کی یاد میں شیئر کی۔

تصویر پر مداحوں اور ساتھی اداکاروں کی بڑی تعداد نے کارتِک سے افسوس کا اظہار کیا اور ان کے نانا کیلئے دعا بھی کی۔

یاد رہے کہ اداکار کارتِک آریان نے سال 2011 میں فلم پیار کا پنچ ناما سے اپنے اداکاری کا آغاز کیا تھا اور آج ان کا شمار بھارتی فلم انڈسٹری کے بڑے فنکاروں میں ہوتا ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More