یہ صرف 7 ہزار روپے کا ہے اور ۔۔ اداکارہ ایمن خان کا یہ لباس اتنا مہنگا کیوں ہے اور اس پر چوری کا الزام کیوں لگایا؟ جانیئے ان کے کپڑوں سے متعلق کچھ دلچسپ باتیں

ہماری ویب  |  Jul 17, 2021

کپڑوں کے نت نئے فیشن لوگوں میں اداکارائیں متعارف کرواتی ہیں، مگر اب تو اداکارائیں بھی کپڑے ڈیزائن کرنے لگی ہیں اور مختلف قسم کے پُرانے ڈیزائن اور پُرانے پرنٹس کو نئی طرح سے بنا رہی ہیں۔ جیسے اداکارہ منال خان اور ان کی بہن ایمن خان نے اپنا اٹائیر کلوزسٹ شروع کردیا ہے اور اب یہ دونوں مل کر ڈیزائن بنا رہی ہیں ۔ ان کے کپڑوں کا برانڈ عام انسان کی پہنچ سے تھوڑا سا دور ہے مگر 3 ہزار روپے سے کپڑوں کی قیمت شروع ہے جو 15 ہزار تک ہے۔ ان کے کپڑوں میں اب تک صرف ایک ہی چیز زیادہ ان دیکھی گئی ہے کہ قمیض شلوار پرنٹڈ ہے یعنی پھول دار ہے چھوٹے بڑے ہر ڈیزائن کے پھول ہیں اور دوپٹے سادے آرگنزا یا جالی کے بنے ہوئے ہیں کچھ سخت آرگنزا کے ہیں اور کچھ بنارسی سادے کپڑے ہیں، جن پر لیس کا کام کیا ہوا ہے۔

تصویر میں موجود ایمن خان کا لباس اور برابر میں موجود ماڈل کا ڈیزائن بالکل یکساں ہے، جس کو دیکھ کر اندازہ ہوتا ہے کہ ایک دوسرے کی کاپی ہے اور یہی الزام مشہور و معروف برانڈ زارہ شاہجہاں نے ایمن منال کے اٹائر پر لگایا کہ انہوں نے ہمارا ڈیزائن چوری کرلیا۔ اس پر ایمن خان نے جوابً کہا کہ: '' ہم نے کسی کا کوئی بھی ڈیزائن کاپی نہیں کیا، کیونکہ ہر ڈیزائن ایک کے بعد ایک رنگ میں معمولی تبدیل ہو کر ہی بنائے جاتے ہیں، اسی وجہ سے یہ یکساں لگ رہا ہے، البتہ ہم نے ہلکی را سلک کے کپڑے کا انتخاب کیا ہے۔'' ''

آپ کو جان کر حیرت ہوگی کہ اس تسویر میں موجود ایمن کے لباس کی قیمت صرف 7 ہزار 9 سو 99 روپے ہے جبکہ ایمن منال کلوزسٹ اٹائر میں زیادہ تر کپڑے جو پرنٹڈ ہیں وہ ہزار 9 سو 99 روپے تک کی قیمت میں دستیاب ہیں۔ اس کے علاوہ پلین آرگنزا کی قیمت 5 یا 6 ہزار سے شروع ہے۔

ان کے کپڑوں میں ایک لباس چاندی کے نام سے بھی ہے جس کی قیمت 13 ہزار 5 سو روپے ہے اور میکسی انستاسیا کی قیمت 7 ہزار ہے جس کو ویسٹرن لباس پہننے والی خواتین نے بہت زیادہ پسند کیا ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More