ویسے تو کئی ایسی مشہور شخصیت ہیں جو کہ ایک دوسرے کو برداشت نہیں کر سکتی، کوئی بھی موقع ہاتھ سے جانے نہیں دیتی۔
ایسی ہی دو شخصیات کی کہانی آپ کو بتائیں گے جو کہ ایک دوسرے سے بات تک نہیں کرتیں۔ دونوں مشہور اداکارائیں ویسے تو ماضی کی مشہور و معروف فلموں میں جلو گر ہو چکی ہیں مگر ایک دوسرے کو دیکھنا تک گوارا نہیں کرتیں۔
جیا بچن اور ریکھا دونوں بالی ووڈ کی مشہور اداکارائیں ہیں لیکن ان دونوں کے درمیان رنجشیں کافی پرانی ہیں جو کہ آج تک جوں کی توں ہیں۔
ریکھا اور امیتابھ کی قربتوں سے جیا بچن کافی غیر محفوظ محسوس کرتی تھیں، یہی وجہ تھی کہ جیا بچن ہر موقع پر امیتابھ بچن کو ریکھا کے قریب بھی نہیں بھٹکنے دیتی تھیں۔
جیا بچن ظاہری طور پر ریکھا سے عام طور پر ملتی تھیں مگر بناوٹی پن بھی چھپا نہیں پاتی تھیں۔
یہی وجہ ہے کہ ایک انٹرویو میں ریکھا اور امیتابھ کے تعلقات کے بارے میں جیا بچن سے پوچھا گیا تو وہ فورا بولیں کہ اگر میں میڈیا کی ہر خبر کو اہمیت دوں، تو اس طرح تو میری زندگی جہنم بن جائے گی۔ جیا بچن کا انداز گفتگو دیکھ کر میڈیا سمجھ چکا تھا کہ جیا بچن کو یہ بات کھٹکی ہے۔
جبکہ اس کے برعکس ریکھا نے جیا بچن اور امیتابھ بچن کے تعلقات اور شادی کو نہ صرف قبول کیا ہے بلکہ یہ بھی کہا ہے کہ امیتابھ نے ایک بہترین مرد ہونے کا ثبوت دیا ہے۔ ریکھا نے امیتابھ بچن سے اپنے پیار کا بھی اظہار کیا تھا۔
اسٹار ڈسٹ کو دیے گئے ایک انٹرویو میں ریکھا کا کہنا تھا کہ فلم مقدر کا سکندر میں میری اور امیتابھ کی جوڑی نے جیا بچن کو رونے پر مجبور کر دیا تھا، اسی وجہ سے امیتابھ نے مجھ سے دوری اختیار کی۔
ریکھا کا کہنا تھا کہ بچن فیملی جب مقدر کا سکندر فلم کا ٹرائل شو دیکھنے کے لیے آئی تو میں پروجیکشن روم سے انہیں دیکھ رہی تھی، رومانوی سین کے دوران جیا بچن کی آںکھوں سے آنسو بہہ رہے تھے، وہ برداشت نہیں کر پا رہی تھی۔ انہیں میری اور امیتابھ کی کیمسٹری اچھی نہیں لگی تھی۔
جیا بچن اور ریکھا کے درمیان ناراضگی کی بڑی وجہ امیتابھ بچن ہیں کیونکہ دونوں امیتابھ بچن کو چاہتی ہیں۔ اگر چہ ریکھا جیا بچن اور امیتابھ کو شادی شدہ تصور کر چکی ہیں مگر سوشل میڈیا کے مطابق ریکھا آج بھی امیتابھ کے نام کا سندور لگاتی ہیں، جبکہ بار ہاں پوچھنے پر بھی سندور لگانے کی وجہ نہیں بتا پائی ہیں۔ یہ بھی ایک وجہ ہے جو کہ جیا بچن کو نا گوار گزرتی ہے۔