ویسے تو ماضی کے کئی اداکار ہیں جو کہ اپنے نام سے زیادہ فلم میں نبھائے گئے کرداروں کی وجہ سے جانے جاتے ہیں، آج ایسے ہی چند اداکاروں کے بارے میں آپ کو بتائیں گے جو کہ مسلمان تھے مگر مشہور کسی اور نام سے تھے۔
جن اداکاروں کی بات آج کرنے جا رہے ہیں وہ اپنے دور کے مشہور اداکار رہ چکے ہیں۔
دلیپ کمار:
دلیپ کمار ساؤتھ ایشیاء کے مشہور و معروف پرستار ہیں۔ دلیپ کمار کا اصل نام یوسف خان تھا اور دلیپ کمار مسلمان گھرانے میں پیدا ہوئے تھے۔ پروڈیوسر دیویکا رانی کی خواہش پر اداکار نے دلیپ کمار کا نام اپنایا، دیویکا رانی کا کہنا تھا کہ میں تمہیں لانچ کرنا چاہ رہی ہوں، اس کے لیے ضروری ہے کہ تم اپنا اسکرین پر آنے کے لیے دلیپ کمار کے نام کا انتخاب کرو۔
مدھو بالا:
ماضی کی مشہور اداکارہ مدھو بالا کا اصل نام ممتاز جہاں دہلوی تھا، مدھو بالا پاکستان کے شہر صوابی میں پیدا ہوئی تھیں۔ مدھو بالا کو بھی دیویکا رانی نے نام تبدیل کرنے کا مشہور دیا تھا اور پروفیشنل نام مدھوبالا کا انتخاب کرنے کو کہا تھا۔
مینا کماری؛
مشہور اداکارہ مینا کماری کا اصل نام ماہ جبین تھا۔ بھارت میں پیدا ہونے والی مینا کماری بھارتی فلموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھا چکی تھیں، جبکہ ان کی اداکاری کو فلم بینوں نے بے حد پسند کیا تھا۔ فلمی ہدایتکار وجے بٹ کی ہدایت پر ماہ جبین نے اپنا نام تبدیل کر کے مینا بے بی رکھا تھا تاہم بعدازاں نام مینا کماری پڑ گیا۔
جگدیپ:
مشہور بھارتی کامیڈی اداکار جگدیپ جو کہ اپنی مزاح بھرے انداز کی وجہ سے مشہور تھے، کا اصل نام اشتیاق احمد جعفری تھا۔ جگدیپ نے کئی فلموں نے اداکاری کے جوہر دکھائے تھے، جگدیپ نے ہدایتکار بمل رائے کی درخواست پر اپنا نام اشتیاق احمد جعفری سے جگدیپ رکھ لیا تھا۔