ویسے تو ہر ایک شخص نے اس دنیا کو چھوڑ کر جانا ہے، مگر کئی ایسے ہیں جو کہ اچانک اس دنیا کو چھوڑ کر چلے گئے تو کوئی بیماری میں مبتلا ہو کر چلے گئے۔
2021 میں انتقال کر جانے والی مشہور شخصیات کے بارے میں بتائیں گے جو کہ ہم سے بچھڑ گئے۔
سنبل شاہد:
سنبل شاہد پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کا ایک جانا پہچانا نام ہے۔ سنبل شاہد بشریٰ انصاری اور اسمہ عباس کی بہن تھیں۔ سنبل نے 2019 میں ہی اپنا بیٹا کھویا تھا، جبکہ اس سال کورونا وائرس کے باعث اچانک سنبل انتقال کر گئی تھیں۔
سنبل اپنے بیٹے کی موت پر کافی غمگین تھیں وہ اپنے بیٹے کی یاد میں ہر وقت تڑپ رہی تھیں۔
دلیپ کمار:
بالی ووڈ فلم انڈسٹری کا ایک مشہور و معروف نام، دلیپ کمار۔ دلیپ کمار کا شمار فلم انڈسٹری کے بہترین اداکاروں میں ہوتا تھا۔ دلیپ کمار پچھلے ماہ سے بیمار تھے جبکہ موت کی وجہ بھی ضعیف العمری بتائی جا رہی تھی۔
دلیپ کمار کی موت نے پاکستان، بھارت سمیت دنیا بھر میں موجود ان کے مداحوں میں افسردگی کی لہر پیدا کر دی تھی۔
حسینہ معین:
پاکستانی ڈرامہ نگار اور مشہور شخصیت حسینہ معین بھی اس سال انتقال کر گئی تھیں۔ حسینہ معین کے ڈرامے پاکستان بھر میں مشہور ہیں۔ مشہور ڈرامہ نگار کے اچانک انتقال کی خبر نے مداحوں کو افسردہ کر دیا تھا۔ حسینہ معین کا انتقال دل کا دورہ پڑنے سے ہوا تھا۔
انور اقبال:
پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کا ایک مایہ ناز نام، انور اقبال۔ انور کا شمار پاکستان کے مقبول اور پرانے اداکاروں میں ہوتا ہے۔ انور اقبال بھی اس سال ہم سے بچھڑ گئے تھے، انور اقبال طویل علالت کے باعث جہان فانی سے کوچ کر گئے تھے۔
سریکا سکری:
سریکا سکری کا نام بھارتی اداکاراؤں میں ایک نامور نام تھا۔ سریکا کا شمار بھارتی ڈرامہ انڈسٹری کے سینیئر فنکاروں میں ہوتا ہے۔ سریکا سکری رواں ہفتے دل کے دورے کے باعث انتقال کر گئی تھیں۔ جبکہ اداکارہ کی عمر 75 سال تھی۔ واضح رہے اداکارہ بالکہ ودھو سمیت کئی ڈراموں میں جلو افروز ہو چکی تھیں۔