پاکستان فلم انڈسٹری کا جانا مانا نام زیبا بختیار کو ان کے مداح آج بھی ٹی وی اسکرین پر دیکھنا چاہتے ہیں۔زیبا بختیارنے اپنے کیئریر کا آغاز 1988ء پاکستان ٹیلی وژن سے ڈرامہ سیریل انار کلی سے کیا۔ انہوں نے بالی ووڈ میں اپنے کیرئر کا آغاز 1991ء میں فلم حنا (فلم) سے کیا۔
زیبا بختیار نے پاکستان کے ساتھ بیرون ملک میں بھی اعلیٰ تعلیم حاصل کی اور بعدازاں انہوں نے شوبز کی دنیا میں قدم رکھا۔
آج 'ہماری ویب' پاکستان کی لیجنڈری اداکارہ زیبا بختیار سے متعلق 5 دلچسپ و اہم حقائق پر روشنی ڈالنے جارہی ہے۔
1- زیبا بختیار سابق اٹارنی جنرل یحییٰ بختیار مرحوم کی صاحبزادی ہیں۔
2-حیران کن طور پر اداکارہ زیبا بختیار سن 1989 میں بالی ووڈ کے مزاحیہ اداکار جاوید جعفری سے کے ساتھ شادی کر چکی ہیں لیکن شادی کے ایک سال کے اندر ہی دونوں معروف شخصیات میں کی طلاق ہوگئی تھی۔
3-اداکارہ کی والدہ ہنگری گھرانے سے تعلق رکھتی تھیں جبکہ ان کے والد کوئٹہ سے تعلق رکھتے تھے۔
4- ایک ویب سائٹ کے مطابق مقبول اداکارہ زیبا کی دوسری شادی ایک ایسے شخص سے ہوئی جس کا نام تو معلوم نہیں ہوسکا ،لیکن کوئٹہ میں رہائش پزیر ہیں جس سے ان کی ایک بیٹی تھی ہے جس کا نام بوبی بتایا گیا ہے۔
5- ایک ویب سائٹ کے مطابق زیبا بختیار کا اصل نام شاہین ہے۔