اِس جنم میں ممکن نہیں لیکن۔۔ ہمایوں سعید کو بھارتی لڑکی کی جانب سے شادی کی پیشکش، جانیں اداکار نے کیا جواب دیا؟

ہماری ویب  |  Mar 31, 2021

سپر اسٹار ہمایوں سعید کو ناصرف پاکستان میں پسند کیا جاتا ہے بلکہ ان کے چاہنے والے پڑوسی ملک بھارت میں بھی موجود ہیں۔

جس کا اندازہ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والے ایک ٹوئٹ سے لگایا جا سکتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ہمایوں سعید کو بھارتی لڑکی کی جانب سے شادی کی پیشکش کی گئی ہے۔ ٹوئٹر صارف نے جاری پیغام میں لکھا کہ ڈیئر ہمایوں سعید کیا آپ مجھ سے شادی کریں گے؟ میں جانتی ہوں کہ آپ شادی شدہ ہیں لیکن اِس دل کا کیا کروں؟

صارف کا مزید کہنا تھا کہ میں بھارت سے ہوں اور میں آپ کو شدت سے چاہتی ہوں، میں آپ سے 24 سال چھوٹی ہوں۔ صارف نے مزید لکھا کہ پلیز مجھے بتائیں کہ اس جنم میں تو یہ ممکن نہیں لیکن کیا آپ مجھ سے اگلے جنم میں شادی کریں گے؟

تاہم اداکار نے اس بات کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ مجھے پیار کرنے کا شکریہ، مگر شادی کے لیے ان شاء اللہ آپ کو مجھ سے بہتر لوگ مل جائیں گے۔

سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے اداکار اور لڑکی کے ٹوئٹ پر مختلف تبصروں کا سلسلہ جاری ہے۔

٭ اِس حوالے سے آپ بھی اپنی قیمتی رائے سے ضرور آگاہ کریں، ہماری ویب کے فیسبک پیج پر کمنٹ کر کے بتائیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More