مجھے لگتا ہی نہیں کہ یہ میری ماں ہیں ۔۔ 5 ایسے شوبز ستارے جن کی مائیں ان سے بھی زیادہ جوان لگتی ہیں

ہماری ویب  |  Mar 30, 2021

مائیں انسان کی زندگی کا سب سے اہم حصہ ہوتی ہیں، ماں نہ ہو تو زندگی تھم سی جاتی ہے۔ خوش نصیب ہیں وہ لوگ جن کے والدین ان کے ساتھ خوشی و غم کے لمحات میں ساتھ ہوتے ہیں۔ کچھ مائیں اور بچے تو آپس میں بھائی بہن لگتے ہیں، یوں معلوم ہوتا ہے کہ جیسے ماں نہیں بڑی بہن ہوں، کچھ ایسے ہی اداکاروں کی ماؤں کو آپ بھی دیکھیئے جن کو آپ نے شاید پہلے نہ دیکھا ہوگا۔

٭ اریج فاطمہ:

اداکارہ اریج فاطمہ جنہوں نے حدت جیسے ڈرامے سے شہرت کمائی ہے، جو کہ شادی کے بعد شوبز کی دنیا چھوڑ چکی ہیں، مگر اکثر اپنی والدہ کے ساتھ تصاویر شیئر کرتی ہیں، ایک موقع پر ان کا کہنا تھا کہ مجھے لگتا ہی نہیں کہ یہ میری ماں ہیں، ایسا لگتا ہے جیسے بڑی آپا ہوں، جن کے ساتھ میں نے اپنا خوبصورت بچپن گزارا ہے۔

٭ عائشہ خان:

پاکستانی اداکارہ عائشہ خان کی والدہ بھی بہت جوان نظر آتی ہیں، اکثر لوگ ان سے والدہ کی فٹنس کا راز پوچھتے ہیں، مگر عائشہ ہمیشہ مُسکرا کر ٹال دیتی ہیں۔

٭ مومنہ مستحسن:

گلوکارہ مومنہ مستحسن کی والدہ بلکل ان کی طرح دکھائی دیتی ہیں۔ آپ بھی دیکھیں ان کی چند تصاویر۔

٭ نتاشہ خالد:

پاکستانی اداکارہ نتاشہ خالد جو کہ میڈم نور جہاں کی نواسی ہیں، ان کی والدہ یعنی حنا دُرانی بھی بہت زیادہ جوان اور مختلف سرگرمیوں میں فعال نظر آتی ہیں۔ ان کی والدہ نتاشہ کے نام کا بیٹی سیلون بھی چلاتی ہیں۔

٭ نیلم منیر :

اداکارہ نیلم منیر کی والدہ بھی دیکھنے میں بہت فٹ اور جوان نظر آتی ہیں۔ ایک انٹرویو کے دوران نیلم کا کہنا تھا کہ: '' میری والدہ میری آنکھوں کی ٹھنڈک ہیں، ان کے ساتھ گزارا ہوا ہر لمحہ میرے لئے بہت قیمتی ہے۔''

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More