صبور علی نے اداکارہ ایمن خان کے وزن بڑھانے والے مشورے پر وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ ہم دوستیں ہیں وہ بول سکتی ہے یہ کوئی بڑی بات نہیں ہے اور اس نے خود کو بھی تو بولا ہے کہ ثبور جیسی تین مِلا دو تو میں ایک بنوں گی۔
میزبان احسن خان کے پروگرام میں اداکارہ صبور علی اور منال نے شرکت کی جس میں ان سے سوال پوچھا گیا کہ آپ لوگوں کا ایمن کے وزن بڑھانے والے مشورے پر کیا ردعمل ہے جس پر منال خان کا کہنا تھا کہ 'ایمن بولتی اتنے پیار سے ہے، کوئی اس کی بات کا کیسے برا مانے گا'۔
صبور علی نے بات جاری کرتے ہوئے بتایا کہ 'میں ایمن کے ساتھ شوٹ پر ہوتی تھی تو وہ زبردستی مجھے چیزیں کھلاتی تھی کہ دہی کھاؤ، پھل کھاؤ، اپنا خیال رکھا کرو'۔
اداکارہ منال خان نے سوشل میڈیا کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ 'یہاں بولنے کی کافی آزادی ہے، سوشل میڈیا انفلوئنسرز اور بلاگرز بغیر سوچے سمجھے کہ دوسرے کو ان کی بات ناگوار بھی گزر سکتی ہے، کچھ بھی بول دیتے ہیں جو کہ ایک غلط حرکت ہے'۔
واضح رہے اداکارہ ایمن خان نے شوہر منیب بٹ کے ساتھ نجی ٹی وی چینل کے ایک پروگرام میں شرکت کی جس میں ان سے ماورا اور ثبور علی کو کچھ مشورہ دینے کے لیے کہا گیا۔
ایمن خان نے دونوں ہی اداکاراؤں کو مشورہ دیا کہ انہیں اپنا وزن بڑھانا چاہیے کیونکہ یہ لوگ کافی دبلی ہیں۔
ایمن کے اس بیان پر سوشل میڈیا پر بحث چھڑ گئی جس کے بعد اداکارہ کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔
٭ اِس حوالے سے آپ کی کیا رائے ہے؟ ہماری ویب کے فیسبک پیج پر کمنٹ کر کے بتائیں۔