احسن ایک ایسا لڑکا ہے جو ۔۔ منال خان احسن محسن سے اپنے تعلق کے بارے میں بتاتے ہوئے

ہماری ویب  |  Mar 29, 2021

پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ منال خان نے حال ہی میں ایک شو میں شرکت کی جس میں انہوں نے احسن اکرام سے متعلق تعلقات کے بارے میں گفتگو کی۔ شو میں منال خان کے ساتھ اداکارہ صبور علی کو بھی مہمان خصوصی مدوع کیا گیا تھا۔

شو میزبان کے ایک سوال کے جواب میں اداکارہ صبور علی کا کہنا تھا کہ منال خان میری بہت اچھی دوست ہیں اور میں متعدد بار احسن اکرام سے ملاقات کر چکی ہوں، وہ ایک اچھے انسان ہیں۔

وہیں اداکارہ منال خان نے بھی اپنے بہترین دوست احسن محسن اکرام کے ساتھ تعلقات کا انکشاف کرتے ہوئے اس بات کا تذکرہ کیا کہ "جو چیز میرے لئے سب سے زیادہ اہمیت رکھتی ہے وہ قابلِ احترام ہے اور احسن ایک ایسا لڑکا ہے جو نہ صرف میری عزت کرتا ہے بلکہ مجھ سے جڑے تمام لوگوں کا احترام کرتا ہے۔ یہ حیرت انگیز چیز ہے۔

منال خان نے مزید کہا کہ میں اب بھی سوچتی ہوں کہ میں شادی کرنے کے لئے جوان ہو چکی ہوں اور واقعی میں شادی کرنا چاہتی ہوں۔

مزید پروگرام میں کیا گفتگو ہوئی جانیں اس ویڈیو میں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More