اداکارہ صبا قمر کے ہونے والے شوہر نے خود پر لگے الزامات کا جواب ویڈیو پیغام کے ذریعے دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق صبا قمر کی شادی بلاگر عظیم خان سے ہونے کی خبریں سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہیں جس کے بعد صبا نے بھی ڈھکے چھپے الفاظ میں ان خبروں کی تصدیق کر دی ہے۔
تاہم ایک خاتون نے یہ دعویٰ کیا کہ انہیں عظیم خان کی جانب سے جنسی ہراسگی کا نشانہ بنایا گیا جبکہ دھمکیاں بھی دی گئیں جس کے بعد انہوں نے صبا قمر کو احتیاط برتنے کا مشورہ دیا۔
ان سب کے بعد عظیم خان خاموش نہ رہے اور اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو شئیر کی جس میں انہوں نے سخت برہمی کا اظہار کیا۔
عظیم خان نے ویڈیو کا آغاز مداحوں کے پیار اور سپورٹ کے لیے شکریہ ادا کر کے کیا، انہوں نے کہا کہ ''میں بے حد شکر گزار ہوں آپ سب کی جانب سے جو پیار ملا اور جو دعائیں دیں اس کے لیے میں اپنی اور اپنی ہونے والی کی طرف سے شکریہ ادا کرتا ہوں''۔
ان کا کہنا تھا کہ ''چونکہ آج کل برسات کا موسم ہے لہٰذا اسی طرح برساتی کیڑے بھی باہر نہ آئیں تو ایسا ہو نہیں سکتا، کچھ لوگوں نے میرے متعلق عجیب و غریب باتیں کیں انہیں میں ویڈیو کے ذریعے پیغام دینا چاہتا تھا''۔
عظیم خان نے کہا کہ ''اگر آپ کے ساتھ یہ سب ہوا تو اس کے لیے میڈیا پر بات اچھالنے کی کوئی ضرورت نہیں تھی، آپ یہ سب ایک قانون کے تحت کرتیں۔ آپ کے ملک میں کورٹ ہے، پولیس ہے آپ ایف آئی آر کٹواتیں۔ بغیر کسی ثبوت کے اتنا بڑا الزام لگانا انتہائی شرمناک حرکت ہے''۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ میرے گزرے ہوئے کل میں جو بھی ہوا اس سے صبا کو کوئی فرق نہیں پڑتا اور اس کے ماضی میں جو ہوا مجھے کوئی فرق نہیں پڑتا۔ ہمیں صرف اس چیز سے فرق پڑتا ہے کہ ہمارا آنے والا کل یعنی مستقبل کیسا ہو گا؟''
عظیم خان نے مزید کیا کہا، ویڈیو ملاحظہ کیجیے:
تاہم ان کی اِس پوسٹ پر اداکارہ نے محبت بھرا کمنٹ کرتے ہوئے لکھا کہ ''مجھے تم پر بھروسہ ہے''۔
اس حوالے سے مداح اپنے ملے جلے تاثرات پیش کر رہے ہیں۔
٭ اپنی رائے ہماری ویب کے فیسبک پیج پر دینا نہ بھولیے گا۔