حسینہ معین کا بھارت کے ساتھ کیا تعلق تھا؟ اور راج کپور انھیں 3 سال تک بھارت کیوں بلاتے رہے؟ جانیں

ہماری ویب  |  Mar 27, 2021

حسینہ مُعین اس دنیا سے تو رخصت ہوگئیں، مگر ان کی یادیں اور باتیں، مکالمے اور مزاح ہمیشہ یاد رکھے جائیں گے۔ ان کی شخصیت نے ماضی کے کئی ایسے ادوار کو اپنے قلم سے محفوظ بنایا جو شاید کبھی بھولے نہیں جاسکتے ہیں۔

ان کی وفات کے بعد سوشل میڈیا پر یہ سوال گردش کرتا نظر آیا کہ حسینہ معین کا بھارت اور راج کپور کے ساتھ کیا تعلق تھا؟ آپ بھی جانیئے اس بات کی حقیقت ہماری ویب کی اس پوسٹ سے"

حسینہ معین کا تعلق:

حسینہ معین کا تعلق بھارت سے ہی تھا کیونکہ ان کی پیدائش بھارتی شہر کانپور میں پیدا ہوئیں، ان کے والدین بھی بھارت سے تعلق رکھتے تھے، مگر تقسیمِ ہند کے بعد حسینہ اپنے والدین 5 بہنوں اور 2بھائیوں سمیت راولپنڈی میں ہجرت کرکے آئیں اور پھر کچھ سالوں بعد لاہور میں رہائش پزیر ہوگئی تھیں، اس وجہ سے ان کا تعلق بھارت سے ہے۔۔

حسینہ اور راج کپور کے درمیان تعلقات کی اصل حیقیقت یہ ہے کہ راج کپور کو حسینہ کا اندازِ بیاں بہت پسند تھا اس لئے وہ چاہتے تھے کہ حیسنہ ان کے لئے بھی ان کی فلم کے لئے بھی اپنی تحریر کے چند مکالمے پیش کریں جس کے لئے وہ 3 سال تک حسینہ معین سے رابطے میں رہے اور ان کو بھارت بلاتے رہے اور بالاخر حسینہ نے ان کی فلم '' حنا'' کے لئے ڈائیلاگز لکھ ہی دیئے۔

انور مقصود کو ماضی میں دیئے گئے انٹرویو میں حسینہ کا کہنا تھا کہ: '' مجھے 3 سال تک راج کپور نے بلایا مگر مصروفیت کی وجہ سے کام نہ کر سکی لیکن جب میں نے باقاعدہ طور پر فلم کے ڈائیلاگ لکھنے کے لئے ہاں کی تو اس زمانے میں بابری مسجد کا واقعہ ہوا اور میں نے رندھیر کہور کو خط لکھا جس میں کہا کہ میں بھارت سے ہی تعلق رکھتی ہوں، یہیں سے آئی ہوں، مگر اس وقت میرے ملک پاکستان میں میری ضرورت ہے ۔ دونوں ملکوں کے حالات بہتر ہونے پر دوبارہ کام جاری کروں گی ابھی کے لئے معذرت خواہ ہوں۔''

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More